بجٹ سازوں نے 60 فیصد عوام سے جینے کا حق چھین لیا، ایمل ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بجٹ بنانے والوں نے 60 فیصد پاکستانیوں کا جینے کا حق چھین لیا ہے۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ بجٹ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے، عوام کی تذلیل کی کوشش کی گئی۔ بجٹ میں چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا، جو عوام کے ساتھ مذاق ہے۔
اے این پی سربراہ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں تو مطالبہ کرتا ہوں کہ انہیں فوری طور پر رہا کریں۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ بجٹ عوام کی امنگوں کا آئینہ دار نہیں ، عوام مایوس ہوچکے ہیں ، وفاقی حکومت کے پاس کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ دکانداروں نے ابھی سے 18 فیصد سولر ٹیکس لاگو کردیا ہے، وزیر خزانہ ایک دن کے لیے عوام میں جائیں تاکہ انہیں پتا چلے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
تاریخ گواہ ہے کہ قربانیوں سے جنم لینے والی تحریکیں کبھی دبائی نہیں جا سکتیں، عزیر احمد غزالی
چیئرمین پاسبانِ حریت نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی آواز دبانے اور انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے ماورائے عدالت قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاسبانِ حریت جموں و کشمیر عزیر احمد غزالی نے حاجن، بانڈی پورہ میں قابض بھارتی فوج کی حراست کے دوران نوجوان فردوس احمد میر کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مزید مزاحمت اور آزادی کی جدوجہد کے لیے پرعزم کر رہی ہیں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ ایک اور کشمیری نوجوان کو غیر قانونی حراست میں تشدد کے ذریعے شہید کرنا بھارتی جبر و استبداد کا واضح ثبوت ہے۔چیئرمین پاسبانِ حریت نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی آواز دبانے اور انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے ماورائے عدالت قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، مگر تاریخ گواہ ہے کہ قربانیوں سے جنم لینے والی تحریکیں کبھی دبائی نہیں جا سکتیں۔ انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا مسلمہ حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ شہید فردوس احمد میر اور دیگر ہزاروں شہداء کا خون اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ کشمیری عوام اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے شہداء کے مشن کو جاری رکھنے اور تحریک آزادی کو ہر قیمت پر منزلِ مقصود تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین پاسبانِ حریت نے شہید فردوس احمد میر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اس دکھ کی گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ ہے اور ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔