جسپریت بمراہ نے کپتان نہ بننے کی وجہ بتا دی!
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
بھارتی فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ کا کہنا ہے کہ وہ ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنے اور یہی بات وجہ انہوں نے بی سی سی آئی کو بھی بتائی ہے۔
گزشتہ ماہ مئی میں روہت شرما کی ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بی سی سی آئی نے شبھمن گِل کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے لیے بھارت کا نیا کپتان منتخب کیا تھا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ کپتانی کے پیچھے کوئی بڑی کہانی نہیں ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ انہیں ہٹا دیا گیا یا ان کی دیکھ بھال نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ سے قبل آئی پی ایل کے دوران انہوں نے بی سی سی آئی کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اپنے ورک لوڈ کے متعلق بتایا۔ انہوں نے ان لوگوں سے بات کی جنہوں نے ان کی کمر کو دوبارہ صحت یاب کیا۔ انہوں نے اس سرجن سے بات کی جنہوں نے ان کو ہمیشہ بتایا کہ انہیں ورک لوڈ کے حوالے سے کتنا محتاط ہونا پڑے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
اروشی روٹیلا نے اپنے نام پر بینک بننے کا دعویٰ کردیا
اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا ایک بار پھر اپنی منفرد دعووں اور مزاحیہ ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔
ایک اشتہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اروشی روٹیلا نے خود کو نہ صرف ریاضی کے میدان میں پائتھاگورس کے بعد سب سے بڑی شخصیت قرار دیا، بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ان کے نام سے جلد ایک نیا بینک قائم ہونے جا رہا ہے۔
ویڈیو میں اروشی نے ساتھی اداکار کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایک نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی دولت دوگنی ہو گئی ہے۔ اداکارہ نے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ مشہور سرمایہ کار وارن بفیٹ ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بھارت کی اگلی وزیر خزانہ قرار دے رہے ہیں۔
ویڈیو کلپ میں جب ایک ویٹر ان کیلئے مشہور فرائیڈ چکن لے کر آتی ہے تو اروشی ہنستے ہوئے کہتی ہیں، ’اروشی فرائیڈ چکن لانچ کرتے ہیں!‘۔
سوشل میڈیا پر اروشی کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اداکارہ کے دعووں پر حیرت میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں۔