قومی بجٹ خود حکومت کیلئے وبالِ جان بن گیا: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی بجٹ خود حکومت کےلیے وبالِ جان بن گیا ہے۔
جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما نے لاہور میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ عارضی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت میں رہ کر ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ کا کردار اپنا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت پیچھے چلی گئی اسٹیٹ بینک نے حکومت پر حقیقت آشکار کردی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ
اسد قیصر (دائیں) اور راجہ پرویز اشرف (بائیں) - کولاج فوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کےلیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطہ کر لیا۔
اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا۔
اسد قیصر نے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔
راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی پیشکش بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروادی۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آ رہے ہیں، ان سے مشاورت کروں گا۔