امریکا سن لے، ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
امریکا سن لے، ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز
تہران (سب نیوز)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، اسرائیل کو اس کے مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے حملہ کر کے بڑی غلطی کی، ایرانی عوام اپنے شہیدوں کا لہو کبھی نہیں بھولیں گے۔ جو ایران کو جانتے ہیں ان کو پتہ ہے ہم دھمکیوں کا جواب کیسے دیتے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو ایران کو جانتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ ایران دھمکیوں کا جواب کیسے دیتا ہے، جنگ ہو یا امن، مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم قبول نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا ایران پر حملہ کر کے اسرائیل نے بڑی غلطی کر دی، اسرائیل کو اس کے مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی، ہم اپنے شہیدوں کا لہو کبھی نہیں بھولیں گے۔قوم سے خطاب میں علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران ایک باوقار اور خوددار ملک ہے، جو کسی بھی بیرونی دبا یا دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ ایران دھمکیوں کا کس طرح جواب دیتا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا، امریکا سن لے، ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا۔ ہماری مسلح افواج مکمل تیار ہیں اور دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اپنے شہیدوں کے خون کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور اسرائیل کو اپنے مجرمانہ اقدامات کی سزا ضرور بھگتنا ہوگی۔ ان کے مطابق یہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایرانی قیادت ہر سطح پر اس صورتحال کا جواب دینے کے لیے پرعزم ہے اور اگر امریکا نے مداخلت کی کوشش کی تو اس کا بھی پوری قوت سے سامنا کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو بھرپور جواب دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، امریکی مداخلت کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسلسل ایرانی حملوں سے اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے،امریکی اخبار مسلسل ایرانی حملوں سے اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے،امریکی اخبار اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات اور ظہرانے سے بری طرح گھبرا گیا ججز اپنی صفوں میں طاقت کیسامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں، جسٹس منصور علی شاہ ایران نے اسرائیل کا پانچواں ایف 35 طیارہ گرانے کا دعوی کردیا ایران، اسرائیل کے درمیان اور غزہ میں جو چل رہا ہے اس میں امریکا کا کردار مایوس کن ہے، ملالہ یوسفزئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آیت اللہ علی خامنہ ای سرینڈر نہیں کرے گا ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکا سن لے کہ ایران
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔