Daily Ausaf:
2025-08-02@20:51:48 GMT

ایرانی میزائلز کا خوف، اسرائیلی ملک چھوڑ کر بھاگنے لگے

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی حملوں اور میزائلوں کے خوف نے اسرائیلوں کو اپنا ہی ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے، اسرائیلی شہری تقریباً 240 ناٹیکل میل کے خطرناک سمندری راستوں کے ذریعے قبرص روانہ ہو رہے ہیں۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے مضافاتی ساحلی شہر ہرزلیا کی بندرگاہ موجودہ کشیدہ حالات میں عارضی ٹرمینل کا منظر پیش کر رہی ہے، صبح 7 بجے سے ہی لوگ یہاں پہنچنا شروع ہو جاتے ہیں، زیادہ تر اکیلے تو کچھ جوڑوں کی صورت میں، چند ایک کو اپنے فیملی کے ہمراہ سامان گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، یہاں پہنچنے والے شہری ان جہازوں کی تلاش میں ہوتے ہیں جو انہیں قبرص لے جائیں اور وہاں سے پھر کسی بھی دوسری جگہ لیکن یہاں سے بس دور۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق ایران کےساتھ جنگ کے دوران وہ شہری جو ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، ہوائی سفر کی بندش کے باعث ان افراد کی ہرزلیا، حیفہ اور اشکیلون کی بندرگاہوں پر بیڑھ لگی رہتی ہے۔

اب تک کتنے افراد ملک کو چھوڑ کر جا چکے ہیں، اسرائیلی امیگریشن اتھارٹی اس کا اندازہ نہیں لگا سکی۔

کئی مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے رہائشی نہیں اور وہ واپس اپنے گھر جا رہے ہیں، کچھ کے مطابق وہ اس لیے باہر جا رہے ہیں تاکہ اپنے بچوں اور ساتھیوں سے مل سکیں، جب کہ صرف چند ایک نے ہی اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ایرانی میزائل حملوں کے ڈر سے بیرون ملک جانے پر مجبور ہیں تاہم کسی ایک بھی شہری نے صحافیوں کے ساتھ کھل کر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

یافا میں واقع ابولافیا بیکری میں ریٹائرڈ سی مین کیپٹن موشے اور ان کے ساتھی جمع ہوتے ہیں، ان کے مطابق چھوٹی کشیوں کی مدد سے قبرص جانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے، آپ کو معلوم بھی ہے کہ یہ کیسا ڈراؤنا خواب ہے؟ ان میں کسی ایک سے پوچھ لیں، لہریں، متلی، ان لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ کیا چیز اُن کا انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفر خطرناک تو نہیں لیکن وہ لوگ جو سمندری سفر کی عادی نہیں وہ ایک لمحے کے لیے ضرور پچھتائیں گے۔

اس دوران کچھ کشتیوں پر حفاظتی اقدامات سے متعلق مسافروں کو آگاہی بھی فراہم کی جا رہی تھی، ایک کشتی میں کیپٹن نے سنجیدہ دکھنے والے 6 مسافروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’رات کے اوقات میں ہم پہرہ دیں گے‘۔

دوران بریفنگ مسافروں کو سمندری سفر کے دوران متلی آنے کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ اگر انہیں طبیعت میں بہتری محسوس نہ تو وہ کشتی کے پیچھلے حصے میں قے کر سکتے ہیں (ڈیک کے پچھلے حصے سے، تاکہ ہوا سے واپس نہ آئے)۔ ساتھ ہی مسافروں کو اپنے ساتھ لیموں اور ضروری دوائیں بھی رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔

کچھ مسافروں کے مطابق انہوں نےاس سفر کے لیے 2500 شیکل ادا کیے ہیں، مسافروں کے مطابق کچھ لوگوں نے اس سے بھی زائد کرایہ بتایا تھا، ایک مسافر کے مطابق ان سے 6 ہزار شیکل کی بھی ڈیمانڈ کی گئی، یہ سب کچھ طلب اور رسد کا کھیل ہے۔

ایک کیپٹن نے بتایا کہ تمام جہاز قانونی طور پر آپریٹ نہیں کیے رہے، کچھ نجی مالکان ٹرانسپورٹ انشورنس نہ ہونے کے باوجود لوگوں سے پیسے وصول کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کریم کا 18 جولائی سے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے مطابق رہے ہیں

پڑھیں:

ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر آف لوڈ

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے. امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ تھا۔ترجمان نے بتایا کہ مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے. مسافروں نےایجنٹوں سے 20 لاکھ سے 45 لاکھ روپےفی کس پر یورپ جانے کےمعاملات طے کیے ہوئے تھے. تاہم مسافروں کو آف لوڈ کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی جنرل کی وارننگ
  • یورپ میں مائع آئٹمز کے ساتھ جہاز میں سفر کرنا جلد آسان
  • ایلون مسک کا آئرلینڈ سمیت تمام ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے کا مشورہ
  • محمد سراج کا بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
  • باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کاایک اورکارنامہ سامنے آگیا
  • ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی، 7 مسافر آف لوڈ
  • ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر آف لوڈ
  • ڈی این اے نے 40 سالہ شادی کا پول کھول دیا: بچے کسی اور کے نکلے
  • غزہ، امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ، مزید 35 فلسطینی شہید
  • ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق