ایران میں موساد کا خفیہ ڈرون اڈہ اور 8 جاسوس پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایرانی میڈیا کے مطابق، دارالحکومت تہران میں ایرانی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران ڈرونز سے بھرا ہوا ایک منی ٹرک قبضے میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق، مذکورہ ٹرک میں سے 8 ڈرونز برآمد کیے گئے، جو تہران کے علاقے پشوا میں قائم ایک خفیہ فیکٹری سے لائے جا رہے تھے اور نامعلوم مقام کی جانب روانہ تھے۔ یاد رہے کہ چار روز قبل بھی ایران میں موساد کی ایک خفیہ ڈرون فیکٹری کا انکشاف ہو چکا ہے۔
ایرانی سیکیورٹی اداروں کا دعویٰ ہے کہ اس آپریشن کے دوران اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 8 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک ایجنٹ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کی کوشش کی اور سائینائیڈ
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔