دکی میں سی ٹی ڈی پولیس تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ ،ایک اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
سٹی 42: دکی میں سی ٹی ڈی پولیس تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ ہوا ہے
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار نورالدین زخمی ہوا ۔ تھانہ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا کیاگیا ۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
فخرالدین انچارج سی ٹی ڈی پولیس دکی نے بتایا کہ ہینڈ گرنیڈ بم شہر کے مین بازار سے پولیس اہلکاروں پر پھینکا گیا۔
ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی پولیس ہینڈ گرنیڈ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔