data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے،جس کی برانڈ ویلیو 1.1ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے ،جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں34فیصد زائد ہے۔یہ کامیابی عالمی ایوی ایشن انڈسٹری میں جدت اور عمدہ کارکردگی کیلئے سعودیہ کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ایک سرکردہ اور آذاد برانڈ ویلیو ایشن کنسلٹنسی ادارے ’’برانڈ فنانس‘‘نے اس گروتھ کو2025کیلئے عالمی سطح پر ایئر لائنز برانڈز پر اپنی جامع سالانہ رپورٹ میں بھی تسلیم کیا ہے۔اس عمل میں برانڈ کی ویلیو ایشن کے تعین کیلئے مختلف عوامل پر غور کیا جاتا ہے،جس میںکاروباری کارکردگی ،اسٹریٹجک اقدامات اور مسافروں کے تاثرات وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔اس سنگ میل کے حصول میںاہم کامیابیوں میںسعودیہ گروپ کا ایئر بس کے ساتھ 105طیاروںکی خریداری کا تاریخی معاہدہ بھی شامل ہے ،اس کے علاوہ BLVD رن وے تھیم پارک کی تعمیر،اسکائی ٹریکس کی جانب سے سال2024کیلئے دنیا کی سب سے بہترین فضائی کمپنی کا اعزاز،پروازوں کی بروقت آمد و رفت کی شاندار شرح،اور مسافروں کے شاندار سفری تجربے کیلئے متعدد ایوارڈ نے سعودیہ کی ساکھ اور مقبولیت میںاضافہ کیا ہے۔سعودیہ گروپ کے چیف مارکیٹنگ آ فسر خالد تاش کا کہنا ہے کہ’’1ارب ڈالر کی برانڈ ویلیو کا حصول ہمارے اسٹریٹجک اقدامات اور عمدہ آپریشنل کارکردگی کے ساتھ ساتھ ہمارے مسافروںکے غیر متزلزل اعتماد اور بھروسے کا ثبوت ہے۔سعودیہ ،ایوی ایشن میں جدت کی حدودکو اس بات کو یقینی بناتے ہوئے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے،کہ ہمارے ساتھ ہر سفر پہلے سے کہیں زیادہ بہترین ہو۔‘‘

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: برانڈ ویلیو

پڑھیں:

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے

اسلام آباد:

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور امداد سمیت دیگر معاملات پر استنبول میں ہونے والے عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ایک روزہ دورے پر کل استنبول جائیں گے۔

دفترخارجہ کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان اس بات پر زور دے گا کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان اس موقع پر اس مؤقف کا اعادہ بھی کرے گا کہ عالمی برادری کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایک آزاد، قابل بقا اور مسلسل ریاست فلسطین کے قیام کو یقینی بنانا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ساتھ عرب امن منصوبے کے مطابق ہو۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس امر پر پختہ یقین رکھتا ہے اور ہمیشہ سے اس کوشش میں مصروف رہا ہے کہ فلسطینی عوام کو انصاف، امن اور عزت کے ساتھ ان کے حق خودارادیت کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ سفارتی و انسانی اقدامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سات دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اس امن کوشش کا حصہ رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ امن معاہدہ شرم الشیخ میں طے پایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام
  • لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں
  • ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
  • لاکھوں نوجوانوں کو اے آئی کی مفت تربیت کیلئے سعودیہ بھجوائیں گے: وزیراعظم
  • طلبہ کو اے آئی کی تربیت کیلیے سعودیہ بھجوائیں گے‘ وزیراعظم,سیلز ٹیکس فراڈ کرنیوالوں کی شناخت کیلیے تحقیقات کی ہدایت
  • ٹنڈو الہ یار : گرین ویلیو انٹر پرائز پروگرام کی جانب سے زرعی کاروباری میلے میں شرکاء اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے