بھارتی فلم اسٹار کے گھر چوری کی واردات، چور اپنا نکلا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
جرائم سے کون ہی شخص اس دنیا میں بچ سکتا ہے اور جب بات ہو کسی امیر انسان کی تو اس کو چوری اور ڈکیتی جیسے جرائم کا اکثر سامنا کرنا ہی پڑتا ہے کیونکہ صرف چور اور ڈکیتوں کی کیا بلکہ اس کے ارد گرد موجود لوگوں کی بھی اس کی مال و دولت پر نظر ہوتی ہے۔
بھارت میں بھی ایک فلم سٹار ایسی ہی ایک واردات کا شکار ہوئے ہیں جن کو لوٹنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کے ساتھ ساتھ رہنے والا ہی شخص تھا۔
چور کے ہاتھوں اپنی دولت کھونے والے کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی فلم سٹار تنوج وروانی ہیں جنہوں نے اس واقعے کے بارے میں لب کشائی بھی کی ہے۔
تنوج وروانی نے 2013 میں فلم ‘لَو یو سونیو’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد 2014 میں ‘پرانی جینز’ سے اپنی پہچان بنائی لیکن 2017 ویب سیریز ‘انسائیڈ ایج’ سے انکا خاص پہچان ملی۔
تنوج وروانی نے زندگی میں پیش آنے والا ایک ایسا واقعہ بتایا جس نے انکو گہرا صدمہ پہنچایا اور انہیں آج بھی اس کے بارے میں سوچ کر دھوکا ملنے کی تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر چوری کرنے والا شخص انکا اسپاٹ بوائے تھا جو ان کے ساتھ ‘انسائیڈ ایج’ کے دنوں سے کام کر رہا تھا، وہ عموماً انکے ساتھ ہی رہتا تھا اور کھانا پینا بھی ساتھ ہی کرتا تھا۔’
تنوج وروانی نے انکشاف کیا کہ ‘انہیں اس واقعے سے زیادہ دکھ اس لیے پہنچا کیوں کہ اس شخص کو برابری کا درجہ دیا تھا اور اپنے خاندان کے لوگوں جیسا ہی سمجھتا تھا لیکن اس نے دھوکا دے دیا۔’
تنوج نے بتایا کہ چوری کا سلسلہ جیکٹس اور والد کی قیمتی گھڑیوں سے شروع ہوا لیکن پھر چوری کا اندازہ اس دن ہوا جب وہ برطانیہ سے واپس لوٹے اور دیکھا کے کچھ پیسے غائب ہیں۔’
انہوں نے کہا کہ ‘میرا تعلق اس فیملی سے ہے جہاں چیزوں کو تالوں میں بند نہیں کیا جاتا کیونکہ سب کا ایک دوسرے پر اعتماد ہے، اس چوری کی وجہ اسپاٹ بوائے کا شراب نوشی کا عادی ہونا تھا’۔
تنوج نے مزید بتایا کہ ‘ یہ صرف مالی نقصان نہیں بلکہ بھروسہ ٹوٹنا بھی تھا جس نے میرے گھر کا سکون چھین لیا، میرے گھر میں میری ماں، بیٹی اور اہلیہ رہتی ہیں، نشے کے عادی شخص کو انکے آس پاس بھی آنے نہیں دے سکتا، میں اکلوتا بیٹا ہوں اس لیے میں لوگوں سے جلد قریبی تعلقات بنا لیتا ہوں، اس کو دل سے محبت دی تھی اس لیے مجھے غصے سے زیادہ غم ہے۔’
تنوج نے یہ بھی بتایا کہ ‘وہ کام پر تھے جب والد نے پولیس سے رابطہ کیا، اسپاٹ بوائے کے بیگ سے غیر ملکی کرنسی، پرفیومز اور دیگر چوری شدہ اشیاء برآمد ہوئیں لیکن قیمتی گھڑیاں اب تک نہیں مل سکیں، اسپاٹ بوائے نے اعتراف جرم کر لیا اور پولیس کی تحویل میں ہے۔’
انہوں نے حفاظتی اقدام کے حوالے سے بتایا کہ ‘وہ اب تک پرائیوٹ سکیورٹی رکھنے کا فیصلہ نہیں کرسکے ہیں کیونکہ وہ مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اور انکے اقدار بھی مڈل کلاس فیملیز والے ہی ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب اسٹاف رکھتے ہوئے احتیاط کریں گے۔’
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تنوج وروانی انہوں نے بتایا کہ
پڑھیں:
مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے لیجنڈ مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے رومانیہ میں بھی مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق رومانیہ کے معروف انٹرنیشنل ٹی وی شو دی ٹکٹ میں راشد نسیم نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔
راشد نسیم نے ایک ہی پروگرام میں 4 ناقابلِ یقین ورلڈ ریکارڈز بناکر دنیا بھر میں قومی پرچم بلند کر دیا۔
تمام ججز راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت سے دنگ رہ گئے جبکہ شرکاء کے چہروں پر حیرت، جوش اور خوف کے تاثرات نمایاں نظر آئے۔
راشد نسیم نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کہنی کے ساتھ کنکریٹ بلاک توڑنے سے کیا، پھر آنکھوں پر پٹی باندھ کر طاقتور ضربوں سے کین کرش کیے، تیسری شاندار کوشش میں راشد نسیم نے سر کی مدد سے لوہے کی کیل ٹھونکی اور پھر ناریل توڑنے اور کولڈ ڈرنک کین کرش کرنے کا مظاہرہ کیا۔
پروگرام کے اختتام پر راشد نسیم نے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ججز اور شرکاء کو سندھی اجرک پیش کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔
راشد نسیم اس سے قبل اٹلی، جرمنی، اسپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ سمیت کئی ممالک میں اپنی ناقابلِ یقین صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔