کراچی:

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے 2014 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔

معروف صحافی اور یوٹیوبر منصور علی خان کے ساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ 2014 میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہئے تھا، اُس وقت ہمیں لگتا تھا یہ دھرنا آرگینک ہے لیکن آج سمجھ آیا پاکستان میں کوئی چیز آرگینک نہیں ہوتی بلکہ پیچھے بہت سارے محرکات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی حق یا باطل بھی نہیں ہوتا، یہ ایک پاور پالیٹکس ہے جس میں اگر ہم لڑائی کے بغیر چلیں گے تو فائدے میں رہیں گے۔ تحریک انصاف کی طرف سے 9 مئی کا واقعہ غلط تھا، دونوں طرف سے لڑائی کیے بغیر معاملات کو ٹھیک کرنا چاہئے کیونکہ لڑائی میں نقصان پاکستان کا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یوٹیوب پر بیٹھ کر بہت سے لوگ عمران خان اور  پی ٹی آئی کے حوالے سے ویوز اور پیسوں کیلئے غیر حقیقی باتیں کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی سپورٹرز کی اکثریت چونکہ برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور یورپ میں رہتی ہے تو وہاں سے ویوز کے اچھے پیسے ملتے ہیں، ایسے یوٹیوبرز معاشرے میں منفی رجحانات کا باعث بن رہے ہیں، لوگ ان سے بچ کر رہیں کیونکہ یہ صرف ویوز اور پیسے کمانے کیلئے ایسا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو دل کا صاف اور سادہ انسان پایا لیکن سیاست کی پیچیدگیوں کو دیکھیں تو وہاں دل کی اچھائی کافی نہیں، اسی لیے ہم دیکھتے ہین کہ نیک انسان تاریخ میں زیادہ اچھے حکمران نہیں رہے بلکہ جو جتنا زیادہ نیک تھا اسکو حکمرانی میں زیادہ مشکلات رہیں۔

ماضی میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے حوالے سے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے شوبز چھوڑنے کی بات نہیں کی تھی بلکہ وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ 2019 میں 17 منٹ کی ایک ویڈیو میں واضح طور پر کہا تھا کہ میں خدا اور آخرت سے متعلق حتمی نتیجے پر پہنچ گیا ہوں اور شوبز سے وقفہ لے رہا ہوں۔
 
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے صاف کہا تھا کہ اس کو بالکل یہ نہ سمجھا جائے کہ میں اسلام کی خاطر فنون لطیفہ کو چھوڑ رہا ہوں کیونکہ جس اسلام کی تشریح سے میں متفق ہوا ہوں جس کے علمبردار جاوید احمد غامدی صاحب ہیں وہاں اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے تمام فنون لطیفہ جائز ہیں۔ 

میزبان نے سوال کیا کہ اگر فنون لطیفہ جائز تھے تو پھر بریک لینے کی کیا وجہ تھی؟ جس پر حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ جاوید احمد غامدی صاحب کے پاس پڑھنے ڈیلس امریکا گئے تھے تھا جہاں وہ تقریباً ڈیڑھ سال رہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ 2018 کے بعد میں نے اپنی پسند ناپسند چھوڑ کر خود کو اللہ تعالیٰ کے سامنے سرنڈر کردیا اور بہت سی ایسی چیزیں چھوڑ دیں جو اللہ تعالیٰ نے منع کی ہیں۔ میں اپنی آخرت کے بارے میں فکر مند رہنے والا انسان بن گیا۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ فلموں میں رومانس اللہ کی مقرر کردہ حدود اور اخلاقیات میں رہ کر دکھانا  چاہئے اور عریانی سے بچنا چاہئے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 80 اور 90 کی دہائی کے پی ٹی وی کے ڈراموں مین بھی رومانس دکھایا جاتا تھا مگر اخلاقیات کو ملحوظ رکھا جاتا تھا، یہ ڈرامے لوگ فیملی کے ساتھ بھی بیٹھ کر دیکھ سکتے تھے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: حمزہ علی عباسی نے کہا کہ کے حوالے سے پی ٹی ا ئی کہ میں

پڑھیں:

ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے: بلاول

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے۔کراچی میں پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح پاکستانی افواج نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی، اسی طرح پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو بیانیے کی جنگ میں ہرایا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ اور پروپیگنڈے کا شکار رہا جب کہ پاکستانی میڈیا نے حقائق سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے  اپنا بہترین کردار ادا کیا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، دہشتگرد ہمارے دشمن مل کر کشمیر، بلوچستان اور سندھ کے حوالے سے ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ، پی ایف یو جے کی مدد سے اس ڈس انفارمیشن کے خلاف قانون سازی کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  آج بھی آزادیٔ صحافت کے حوالے سے چیلینجز ہیں ، امید ہے کہ  وفاقی حکومت صحافی برادری کی قدر کرے گی اور اپنی کچھ پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرے گی ۔

متعلقہ مضامین

  • زائرین کیلئے بارڈر کھولنے سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، اربعین فاؤنڈیشن
  • وفاقی حکومت نے بلوچستان مارچ کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، لیاقت بلوچ
  • ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے: بلاول
  • عوام ہائبرڈ نظام کیساتھ یا اندھی طاقت کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، لیاقت بلوچ
  • حکومت سے معاہدہ، جماعت اسلامی کا بلوچستان لانگ مارچ، دھرنا ختم
  • ملک میں کوئی قانون، انصاف اور عدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
  • حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان
  • روس یوکرین جنگ: روسی فوجی تیزی سے ایڈز کا شکار ہونے لگے، ہولناک اسباب کا انکشاف
  • پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
  • حق دو بلوچستان تحریک کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اسلام آباد مارچ کریں گے: حافظ نعیم