حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے سے متعلق بیان پر وضاحت پیش کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
معروف اداکار علم حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی۔
حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے ایک پوڈکاسٹ میں شوبز سے علیحدگی سے متعلق اپنے بیان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد نہیں کہا بلکہ صرف ایک مختصر وقفہ لیا تھا۔
حمزہ نے کہا، "میں نے ایک ویڈیو میں واضح طور پر کہا تھا کہ میں شوبز چھوڑ نہیں رہا، صرف بریک لے رہا ہوں، لیکن اگلے ہی دن میڈیا میں خبریں آگئیں کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔"
https://www.
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے طالب علم ہیں، وہ اسلامی اسکالر جاوید احمد غامدی کے نظریات سے متاثر ہیں اور اسلامی تعلیمات سیکھنے کے لیے امریکا بھی گئے تھے۔
حمزہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگ اکثر مکمل ویڈیوز دیکھنے کے بجائے مختصر کلپس پر رائے قائم کرلیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں دین اور شوبز کو ایک دوسرے کی ضد سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ 2019 میں یہ افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ حمزہ علی عباسی نے شوبز کیرئیر کو خیرباد کہہ دیا ہے تاہم کچھ عرصے بعد وہ دوبارہ پراجیکٹس کرتے نظر آئے تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حمزہ علی عباسی نے
پڑھیں:
اہم پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا گیا ۔
میجر (ر) طارق محمود نے کہا کہ جو پارٹی پاک فوج مخالف عزائم رکھے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا