Express News:
2025-11-05@01:04:36 GMT

بابراعظم نے فخر زمان کو ہرادیا، مگر کونسے مقابلے میں!

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم بابراعظم نے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو ہرادیا۔

پی سی بی اسکلز کیمپ کے دوران بابراعظم اور فخر زمان کے درمیان ایک انوکھا مقابلہ ہوا، جس میں سابق کپتان نے ورٹیکل بیٹ موومنٹ اسپڈ اور پاور فیکٹر ہٹنگ مقابلے میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو کو شکست سے دوچار ردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بیٹنگ کوچ حنیف ملک نے فخر زمان اور بابر اعظم کے درمیان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے انڈور ہال میں یہ مقابلہ کرایا، ایک ایک اوور کے اس ہٹنگ اسپیڈ مقابلے میں فخر زمان کے بیٹنگ کی سوِئنگ  74 کلومیٹر فی گھنٹہ  دکھائی دیا اور انکی پاور موومنٹ 761 رہی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا، مگر کس نے؟

بابراعظم کی باری آئی تو پہلی ہی گیند ان کے بیٹ کی موومنٹ اسپیڈ 89 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پاور 1027 تھی۔ 

مزید پڑھیں: 2 دن کی ٹریننگ میں کونسے اسکلز سیکھ لیے؟ بابر بیرون ملک روانہ

قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر نے جب آخری بال کھیلی تو اس وقت ان کی زیادہ سے زیادہ بیٹ موومنٹ اسپیڈ 89 کلومیٹر اور پاور فیکٹر 10137 تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 19اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔بابر اعظم 68 ‘ کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحب زادہ فرحان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے دو‘دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 139رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں ڈی کاک اور اگلی گیند پر پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 ‘ کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ‘ڈیبیو کرنے والے سپنر عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بابراعظم کو میچ اور فہیم اشرف کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع
  • بابراعظم کے لیے شاندار مواقع: ایک ہی سیریز میں کتنے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • لاہور میں جرائم کو روکنے کے لیے جدید ’ڈاکنگ ڈرونز‘ کتنے کلومیٹر تک ملزمان کا تعاقب کر سکیں گے؟
  • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ٹی ایم سی نیو کراچی کے تحت پاور ہائوس چورنگی تا نیو کراچی نمبر 3نئی تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر شرکا سے خطاب کررہے ہیں
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی
  • بابراعظم کی فارم واپس آنے سے ڈریسنگ روم کا اعتماد بحال ہورہا ہے، شاہین شاہ آفریدی
  • ٹی 20 کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے گرین شرٹس کے حوصلے بلند
  • کیا کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ ختم ہو گئی؟
  • بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟