فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل، خاتون کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنیکی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
سینیٹ میں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا۔ بل میں خاتون کو سرعام برہنہ اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر مجرم کو عمر قید، جائیداد ضبطگی اور جرمانہ ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور بالا کے افسران اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈیکلیئر کریں گے
فوجداری قانون میں ترمیم کے مطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر ملزم کو بلا وارنٹ گرفتار کیا جا سکے گا، خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنا ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔
بل کے مطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنا ناقابل مصالحت ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ میں غیر ملکی خاتون زخمی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک غیر ملکی خاتون کو گولی ماردی گئی۔
پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کے پاکستانی شوہر ناصر کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد خاتون اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے فائرنگ کردی، فلپائنی خاتون کو دو گولیاں لگی ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔