دو سنگین جرائم میں سزائے موت کے خاتمہ کی تجویز سینیٹ میں آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سٹی42: خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق فوجداری قوانین میں اہم ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔
فوجداری قوانین میں ترمیم کے لیے سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں کسی خاتون کوسرعام برہنہ کرنے پر سزائے موت اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کر کے کم سزا مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مجوزہ ترمیم کے تحت کسی خاتون پرمجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پرمجرم کو عمر قید، جائیدادضبطگی اورجرمانہ ہوگا جب کہ سزائے موت ختم کی جائے گی۔
اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
مجوزہ ترمیم کے تحت خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر ملزم کو بلاوارنٹ گرفتارکیاجاسکےگا اور یہ جرم ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔
فوجداری قانون میں ترمیم کے تحت خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنا ناقابل مصالحت ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔