data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان میں موبائل اور براڈبینڈ صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچنے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ایک دن کے لیے 2 جی بی مفت انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں براڈبینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ فائبر آپٹک نیٹ ورک سے جُڑے صارفین کی تعداد بھی 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر صارفین *#2200# ڈائل کرکے یہ سہولت حاصل کر سکیں گے، جو 24 گھنٹے کے لیے مؤثر ہوگی۔

اس اہم سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت جدید ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی اور نیشنل فائبرائزیشن پالیسی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم شہریوں کو آسان اقساط پر موبائل فونز کی فراہمی کی پالیسی پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ ہر پاکستانی ڈیجیٹل سہولیات سے مستفید ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت کے دوران طلبہ میں 12 لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے گئے تھے، اور اب خواتین کی انٹرنیٹ اور موبائل تک رسائی میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان نسل ہمارا اصل سرمایہ ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر گھر تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی رسائی ممکن ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیم، صحت، روزگار اور کاروبار کے لیے انٹرنیٹ اور اسمارٹ فونز ناگزیر ہو چکے ہیں۔

پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ملک بھر میں خواتین صارفین میں 200 اسمارٹ فونز بھی تقسیم کیے جائیں گے، جب کہ منتخب یونیورسٹیوں میں 6 ماہ کے لیے مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹس قائم کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انٹرنیٹ اور پی ٹی اے کے لیے

پڑھیں:

لیسکو کابڑے کمرشل وصنعتی کنکشنز کےحامل صارفین  کو ریلیف دینے کا فیصلہ

سٹی42: الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو اہم ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی نے دو کی بجائے ایک اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹر لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت  سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے اب بیک اپ میٹر لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔
 صارفین کو بلنگ کے لیے بیک اپ یا مین میٹر کا آپشن دیا گیا ہے۔ نئے کنکشنز کے لیے بھی صرف ایک ہی سمارٹ "LT TOU" میٹر لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو بہنوں نے خودکشی کر لی

مالی ریلیف کی تفصیلات کے مطابق  میٹر کی مد میں صارفین کو 45 ہزار روپے کی بچت ہوگی،  اے ٹی بکس (AT Box) کی مد میں 80 ہزار روپے کا اضافی ریلیف دیا جائے گا۔
 اس اقدام سے صارفین کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 25 ہزار روپے تک کی بچت ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی خلائی ٹیکنالوجی اسپیس ایکس سے آگے نکل گئی: سیٹلائٹ سے تیز ترین انٹرنیٹ فراہم
  • پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز، پی ٹی اے کا اہم اعلان
  • پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی ، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
  • 20 کروڑ موبائل صارفین ہونے پر 200 خواتین کیلئے مفت موبائل فون
  • 20 کروڑ موبائل صارفین کی حد عبور ہونے پر خواتین کو مفت موبائل فون دینے کا اعلان
  • پی ٹی اے نے تمام پاکستانیوں کے لیے مفت انٹرنیٹ اور منٹس کا اعلان کر دیا، جانیں کیسے؟
  • موبائل فون صارفین کیلئے خصوصی مفت پیکج کا اعلان
  • لیسکو کابڑے کمرشل وصنعتی کنکشنز کےحامل صارفین  کو ریلیف دینے کا فیصلہ
  • زونگ فورجی نے بہترین ڈیجیٹل مہم ٹک ٹاک کا اعزاز حاصل کرلیا