اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس 26 جون کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے کیس مقرر ہونے کی کاز لسٹ جاری کی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 26 جون کو ہو گی۔ 

کاز لسٹ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جنوری کو اسلام آباد احتساب عدالت نے بانی اور بشری بی بی کو سزا سنائی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور بشری

پڑھیں:

190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں بری کرنے کی استدعا ہے،بری کرنے کی درخواست 25ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر کی گئی ،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ 2 میں بریت کیس فوری سننے کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلئے پی ٹی آئی متحرک
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلیے پی ٹی آئی متحرک
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی  کے کیس پر جلد سماعت کیلیے پی ٹی آئی متحرک
  • 190 ملین پاؤنڈز؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس پر پی ٹی آئی متحرک
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ