ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی شروع
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک کی مصروف ترین شاہراہوں پر ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا انعقاد این ایچ اے کی طرف سے جناح کنونیشن سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق کل 72 ٹول پلازوں کو نیلام عام کے لیے پلان کیا گیا ہے، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا کو بالخصوص مدعو کیا گیا ہے، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نیلامی کی نگرانی کر رہے ہیں۔نیلام عام کا انعقاد وزیر اعظم اور وزیر مواصلات کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے، جس میں شفافیت اور شرکت میں آسانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ نیلامی میں کثیر تعداد میں خواہشمند حضرات شرکت کر رہے ہیں۔
شرکا کی طرف سے پہلی بار نیلام عام پر این ایچ اے کی ستائش کی گئی۔ شرکا نے کہا کہ شفاف نیلام عام سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا، سرمایہ کار اور کاروباری حضرات اس قدام سے خوش ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب سپریم لیڈر نے پاسداران انقلاب کی بری فورس کا نیا کمانڈر تعینات کردیا معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبرکو مستردکر دیا صدرِ مملکت کی کولیشن جوائنٹ کمیٹی کی فعال سفارتی کوششوں کی تعریف ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں احتجاج، مظاہرین کا ٹرمپ سے جنگ میں نہ الجھنے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹول پلازوں
پڑھیں:
آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟
جے ایس بینک نے پاکستان میں ایپل کے تازہ ترین آئی فون 17 ماڈلز کے لیے آسان اقساط پر خریداری کی سہولت متعارف کرادی ہے۔
اس پیشکش کے تحت صارفین اب 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ 12 ماہ تک کی قسطوں میں نیا آئی فون خرید سکتے ہیں، جبکہ قسطوں کی مدت 36 ماہ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایپل کے جدید ترین اسمارٹ فونز کو زیادہ سے زیادہ صارفین کے لیے قابلِ رسائی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے
یہ اسکیم آئی فون 17 کی مکمل لائن اپ پر لاگو ہے، جس میں آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس، اور آئی فون ایئر شامل ہیں۔
تمام ماڈلز مختلف اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہیں تاکہ صارف اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق انتخاب کر سکے۔
جے ایس بینک کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت صرف اہل کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے، جو بینک کی مقررہ شرائط پر پورا اترتے ہوں۔
مزید پڑھیں:آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری
بینک کے اعلامیے کے مطابق آئی فون 17 کی بکنگ صرف بینک کے کال سینٹر کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
’اگر کوئی صارف آئی فون 17 پرو میکس حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن مکمل رقم فوری طور پر ادا نہیں کرنا چاہتا، تو یہ 0 فیصد مارک اپ پر قسطوں کا پلان ایک موزوں متبادل فراہم کرتا ہے۔‘
تاہم ماہرین کی تجویز ہے کہ صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھانے سے پہلے پی ٹی اے کی منظوری، ممکنہ خفیہ چارجز اور کریڈٹ کارڈ کی شرائط ضرور چیک کرلیں۔
بینک کا 12 ماہ کا پلان سہولت اور لاگت کے لحاظ سے بہترین متوازن آپشن سمجھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی فون پی ٹی اے جے ایس بینک کال سینٹر کریڈٹ کارڈ ماڈلز مارک اپ