ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی شروع
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:ملک کی مصروف ترین شاہراہوں پر ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا انعقاد این ایچ اے کی طرف سے جناح کنونیشن سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق کل 72 ٹول پلازوں کو نیلام عام کے لیے پلان کیا گیا ہے، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا کو بالخصوص مدعو کیا گیا ہے، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نیلامی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
نیلام عام کا انعقاد وزیر اعظم اور وزیر مواصلات کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے، جس میں شفافیت اور شرکت میں آسانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ نیلامی میں کثیر تعداد میں خواہشمند حضرات شرکت کر رہے ہیں۔
شرکاء کی طرف سے پہلی بار نیلام عام پر این ایچ اے کی ستائش کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ شفاف نیلام عام سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا، سرمایہ کار اور کاروباری حضرات اس قدام سے خوش ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا؛ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل کا اختلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ بدنیتی پر مبنی تھا؛ جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شکیل کا اختلاف جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: آئینی بنچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی: آصفہ بھٹو وزیر اعظم نے چیئرمین ایچ ای سی کے تقرر کے لیے سرچ کمیٹی بنادی او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 21جون کو طلب، اسرائیلی جارحیت ایجنڈے میں شامل ملک بھر میں 20سے 23جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹول پلازوں
پڑھیں:
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، گیند کو 2 بار مارنے پر بلے باز آؤٹ
بھارتی ریاست منی پور کے شہر سورت میں رانجی ٹرافی پلیٹ لیگ میچ میں بلے باز لامابام اجے سنگھ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھے طریقے سے آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے، وہ ’گیند کو دو بار مارنے‘ پر آؤٹ قرار دیے گئے۔
کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق بھارتی بلے باز لامابام اجے سنگھ نے باؤلر آرین بورا کی گیند کا دفاع کیا لیکن گیند ہلکی رفتار سے واپس اسٹمپ کی طرف جارہی تھی جسے بیٹر نے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے بیٹ سے روکا۔
گراؤنڈ میں موجود عینی شاہدین کے مطابق گیند دوسری بار بیٹ سے لگنے کے وقت واقعی اسٹمپ کی طرف جا رہی تھی، اور ایسے میں وکٹ بچانے کے لیے دوسرا شاٹ قانون کے مطابق جائز ہوتا ہے، مگر امپائر کے فیصلے پر بلے باز سمیت کسی نے احتجاج نہیں کیا۔
ایک آفیشل کے مطابق ’بلے باز بیند کو پیڈ سے بھی روک سکتا تھا، لیکن اس نے بیٹ استعمال کیا، اور اسی لمحے امپائر دھرمیندر بھاردواج نے اسے ’ہٹ دی بال ٹواس‘ پر آؤٹ قرار دیا۔
ایم سی سی قوانین کی شق 34.1.1 کے مطابق اگر گیند بیٹر کے جسم یا بیٹ کے کسی حصے سے ٹکرائے، اور پھر فیلڈر کے چھونے سے پہلے بلے باز جان بوجھ کر بیٹ یا جسم کے کسی حصے (ہاتھ کے علاوہ جس میں بلا نہ ہو) سے گیند کو دوسری مرتبہ مارتا ہے تو اسے ’ہٹ دی بال ٹوائس‘ پر آؤٹ قرار دیا جائے گا، البتہ دوسری شاٹ صرف وکٹ بچانے کے لیے ماری گئی ہو تو وہ آؤٹ نہیں ہوتا۔
رانجی ٹرافی میں آخری بار اس طرح آؤٹ کا انوکھا واقعہ06-2005 میں پیش آیا تھا، جب مقبوضہ کشمیر کے کپتان دھرُوو مہاجن کو جھاڑ کھنڈ کے خلاف اسی طرح آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔
اس سے قبل رانجی کرکٹ میں صرف 3 بیٹر کو اس طرح آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔
آندھرا کے کے بوانا (64-1963)
مقبوضہ کشمیر کے شاہد پرویز (87-1986)
تمل ناڈو کے آنند جارج (99-1998)