خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اسمبلی میں بجٹ پاس کرانے کے عمل کو روکتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک وزیر اعلیٰ کی عمران خان سے مشاورت نہیں ہو گی تب تک بجٹ منظور نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اس بار ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور مزاحمت کریں گے، علی امین گنڈاپور

جمعے کو اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی کو بتایا کہ ایجنڈے کے مطابق آج کٹ موشن پر بحث اور ووٹنگ کا عمل شروع ہونا ہے جس سے بجٹ کو پاس کرنے کا باقاعدہ عمل شروع ہو گا لیکن حکومت نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ کو اب تک عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

’جب تک عمران خان سے مشاورت نہیں ہو گی، بجٹ پاس نہیں ہو گا‘

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بتایا کہ بجٹ پیش کرتے وقت کہا گیا تھا کہ بجٹ کی منظوری پارٹی قائد عمران خان کی مشاورت سے مشروط ہو گی لیکن اب تک عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج کٹ موشن پر ووٹنگ ہونا ہے جو بجٹ کو پاس کرنے کا آغاز ہو گا لیکن ہم بجٹ اس وقت تک پاس نہیں کریں گے جب تک عمران خان سے مشاورت نہیں ہوتی۔

سلیم سواتی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنا مؤقف دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی بجٹ پاس نہیں ہو گا۔

اسپیکر نے کہا کہ آج کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں تاہم اپوزیشن لیڈر کو مختصر بات کی اجازت دی گئی جس کے بعد اسپیکر نے مزید کارروائی کے بغیر اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا۔

کیا وزیر اعلیٰ اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں؟

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بجٹ کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور بتایا کہ حکومت عمران خان سے مشاورت کے بغیر بجٹ کسی صورت پاس نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے میں ایمرجنسی لگانا چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ ’اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار میرے پاس ہے، کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں‘۔

مزید پڑھیے: آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر، وارنٹ گرفتاری منسوخ

سینیئر صحافی عارف حیات نے وی نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کے اختیارات تو ہیں لیکن وہ ان کا استعمال کریں گے یا نہیں، یہ اہم سوال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دور میں محمود خان نے اسمبلی تحلیل کی تھی۔

عارف حیات نے کہا کہ اس بار دیکھنا یہ ہے کہ اسمبلی تحلیل سے فائدہ کس کو ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور کبھی اپنی حکومت ختم کرنے کا سوچ بھی سکتے ہوں، ان کا بیان سیاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین کو بخوبی علم ہے کہ صوبے میں حکومت کے باعث وہ محفوظ ہیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ خیبر پختونخوا اس وقت پی ٹی آئی کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے علی امین گنڈاپور دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔

بجٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اجلاس، عمران خان کی بہنیں بھی شرکت کریں گی

پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے بتایا کہ بجٹ پاس کرنے کے عمل کو روکنے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے پارٹی کا ایک اہم اجلاس اتوار کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں عمران خان کی بہنیں بھی شرکت کریں گی جس میں بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بات ہو گی۔

اپوزیشن کا اجلاس گورنر ہاؤس میں طلب

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے بجٹ اجلاس ملتوی کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبے کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

مزید پڑھیں: پُرتشدد نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت کا علی امین گنڈاپور سے اختلاف

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کے پاس آپشن موجود ہے اور بجٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج ہی گورنر ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ لائحہ عمل پر بات ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبرپختونخوا بجٹ سلیم سواتی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا بجٹ سلیم سواتی وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان سے ملاقات عمران خان سے مشاورت خیبر پختونخوا اس علی امین گنڈاپور اسمبلی تحلیل کر انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے تک عمران خان سے نے بتایا کہ سلیم سواتی وزیر اعلی پی ٹی آئی پاس نہیں پاس کرنے کی اجازت نہیں ہو کرنے کا بجٹ پاس کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں،  ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارا گیا ایک خارجی دہشتگرد قاسم افغان شہری نکلا، وہ افغان بارڈر پولیس کا فعال اہلکار تھا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی شمالی وزیرستان میں ایشام کے سامنے علاقے میں ہوئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دو کارندے ہلاک کردیے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں آپریشن کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خارجی کی شناخت اکرام الدین عرف ابو دجانہ کے نام سے ہوئی، وہ بھی افغان شہری تھا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
  • گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
  • ایکسکلیوسیو سٹوریز اکتوبر 2025
  • سہیل آفریدی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ بندش کا نوٹس
  • خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں ملگری وکیلان 13 نشستوں پر کامیاب
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
  • خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظر انداز
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ، جرگہ بلانے کا فیصلہ