وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرمملکت برائےقانون بیرسٹر عقیل ملک اوراراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان، احمد رضا مانیکا، ریاض الحق جج، ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے الگ الگ ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو عوام دوست اور پاکستان کے معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔
ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر مملکت پاور ڈویژن عبد الرحمن کانجو بھی موجود تھے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں حالیہ پاک-سعودی دفاعی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اور دونوں رہنماؤں کے درمیان اس تناظر میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
گفتگو کے دوران ایران اور سعودی عرب نے خطے میں استحکام کے لیے ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جب کہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Post Views: 13