data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اطالوی بحریہ کے جہاز انتونیو مارچیلیا نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے بحری جہاز اور ائیر کرافٹ کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں شرکت کی۔ مشق کا بنیادی مقصد آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔

مشترکہ بحری مشق میں جدید آپریشنل مشقوں کا انعقاد کیا گیا ، جن میں سمندری جنگ کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ ان مشقوں کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا اور دونوں بحری افواج کی مجموعی تیاری اور آپریشنل تعاون کا فروغ تھا۔

انتونیو مارچیلیا کے اس دورے سے قبل اکتوبر 2024 میں اطالوی کیریئر اسٹرائیک گروپ بھی کراچی کے دورے پر آیا تھا، کیرئیر اسٹرائیک گروپ میں آئی ٹی ایس کیوور اور آئی ٹی ایس الپینو شامل تھے۔ اطالوی بحریہ کے باقاعدگی سے منعقد کئے جانے والے یہ دورے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک روابط اور دونوں بحری افواج کے درمیان مستحکم تعلقات کی علامت ہیں ۔

پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کے درمیان مشترکہ مشقیں بحری تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ اس مشق کا اختتام دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بحری افواج

پڑھیں:

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، پاکستان تحریک انصاف کا موقف سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) پر 17 ستمبر 2025 کو ریاض میں ہونے والے دستخطوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات کی تجدید ہے، جو اسلامی اخوت، مشترکہ تزویراتی مفادات اور دیرینہ باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کا فروغ دوطرفہ اور علاقائی سلامتی و استحکام پر مثبت اثر ڈالے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان ہمیشہ پاکستان کو ایک ایسا ملک تصور کرتے ہیں جو مسلم دنیا کو یکجا کرے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے اور امن کے امکانات کو آگے بڑھائے۔ اسی تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ مسلم اتحاد اور اجتماعی سلامتی کی طرف ایک اہم قدم ہے، کیونکہ ہر پاکستانی کے لیے حرمین شریفین کا تقدس اور تحفظ ایمان کا بنیادی جزو ہے۔

پی ٹی آئی نے توقع ظاہر کی کہ SMDA کی مزید تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی تاکہ پاکستانی عوام مکمل طور پر باخبر رہیں۔

پارٹی نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی عوامی اور حکومتی سطح پر پاکستان کے لیے مستقل حمایت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب بلکہ پورے خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • دنیا اسرائیل کی دھمکیوں سے مرعوب نہ ہو، انتونیو گوتیریس
  • وزیرِ مملکت داخلہ کا دورہ چین ، گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم میں شرکت
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کی روم میں اطالوی ہم منصب، مارینا ایلوِرا کالدیروں سے ملاقات
  • وزیرِمملکت داخلہ طلال چوہدری کا دورہ چین، گلوبل پبلک سکیورٹی فورم میں شرکت کی
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ، پاکستان تحریک انصاف کا موقف سامنے آگیا
  • امریکا اور سعودی عرب کی ڈرون سے نمٹنے کی فضائی مشقیں
  • صدر زرداری کی اُرمچی میں چینی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے اہم ملاقات
  • سعودی، پاکستانی سٹریٹجک معاہدے کی اہمیت، عرب صحافت کی نظر میں
  • آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ
  • پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ جارح کے خلاف ایک ساتھ صف آرا رہیں گے: سعودی وزیر دفاع