اطالوی بحریہ کے جہاز کی پاک بحریہ کیساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
اطالوی بحریہ کے جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا نے پاک بحریہ کیساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطالوی بحری جہاز کیساتھ مشق میں پاک بحریہ کا بحری جہاز اور ائیر کرافٹ شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کی آپریشنل استعداد اور باہمی تعاون میں اضافہ تھا، گزشتہ برس اکتوبر میں اطالوی بحریہ کا کیرئیر اسٹرائیک گروپ بھی پاکستان کے دورے پر آیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اطالوی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان باقاعدگی سے آمد دونوں ممالک کے بڑھتے بحری تعاون کی علامت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اطالوی بحریہ اطالوی بحری
پڑھیں:
عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، کارکنان حوصلے بلند رکھیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ان کو رہا کروائیں گے۔وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے کارکنان میں ایک نئی امید جاگی ہے، پاکستان بھر سے کارکنان اور عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس متعلق شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔