نیوکراچی میں عرصہ دراز سے سیوریج کانظام درہم برہم ہے جومتعلقہ اداروں کی غفلت کانتیجہ ہے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
نیوکراچی میں عرصہ دراز سے سیوریج کانظام درہم برہم ہے جومتعلقہ اداروں کی غفلت کانتیجہ ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے‘عبدالسمیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپرورٹر)چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے یو سی 7 شرف آباد بلاک 3، جمال الدین افغانی روڈ پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ منصوبوں کے تحت گلیوں کی تعمیر، سیوریج نظام کی بہتری اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام شروع کیے جائیں گے، جنہیں شہریوں کے دیرینہ مسائل کے حل کی سمت اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جناح ٹاؤن نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد شہریوں کو اس کے ثمرات ملیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹاؤن کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہر باسی کو بہتر سہولیات میسر ہوں۔ اہلِ محلہ نے کہا کہ برسوں سے علاقے کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج کا نظام ناکارہ تھا، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔ شہریوں نے توقع ظاہر کی کہ موجودہ منصوبے ان مسائل کا مستقل حل ثابت ہوں گے۔ تقریب میں یوسی چیئرمین سلیم کپاڈیہ، وائس چیئرمین حسن رضا، کونسلرز، لیبر کونسلر یوسی 4 اور جماعت اسلامی کے علاقائی عہدیداران شریک تھے۔