data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) بینکوں کے کھاتوں، قلیل مدتی قرضوں اورسرمایہ کاری(سٹاک) میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مئی 2025کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کاحجم 32757ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 11.

6فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال مئی کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کامجموعی حجم 29349ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بینکوں کے کھاتوں میں ماہانہ بنیادوں پر1.4فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مئی کے اختتام پربینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کاحجم 13021ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال مئی کے اختتام پربینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کاحجم 12169ارب روپے ریکاردکیاگیاتھا۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کے حجم میں ماہواربنیادوں پر0.9فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مئی کے اختتام پربینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 34627ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 19.7فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال مئی میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 28923ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر4.3فیصدکی نموہوئی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مئی کے اختتام پربینکوں کے اختتام پربینکوں کے قلیل مدتی قرضوں مئی میں بینکوں کے مقابلہ میں سال مئی کے

پڑھیں:

سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ

لاہور:

سیکریٹری ماحولیات پنجاب صلوت سعید کی ہدایات پر سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ میں ای بائیکس کی تعداد 1248 تک پہنچ گئی، صرف اگست 2025 میں 755 نئی ای بائیکس رجسٹرڈ ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ای بائیکس کے استعمال سے شور، دھوئیں اور ٹریفک دباؤ میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اسکیم کے تحت شہریوں کو 5 گرین کریڈٹ کی سہولت حاصل ہے، جس کے تحت ای بائیک کی خریداری اور پروگرام کے ساتھ رجسٹر کروانے پر 50 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ یہ رقم براہ راست شہری کے بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ میں منتقل کی جاتی ہے۔

مزید کہا گیا کہ دوسری قسط کے 50 ہزار روپے کے اجرا کے لیے 6 ماہ میں 6 ہزار کلومیٹر چلانا لازمی ہے، جس کا ریکارڈ گرین کریڈٹ ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

ساجد بشیر کے مطابق ای بائیکس ماحول دوست اور کم اخراج والی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، جبکہ پروگرام کے ذریعے سالانہ ہزاروں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے۔ پنجاب حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک صوبے کی 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر منتقل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ
  • ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے کان کنی شعبے کی ترقی اورسرمایہ کاری میں اضافہ
  • ایس ائی ایف سی کے اقدامات سے کان کنی شعبے کی ترقی اورسرمایہ کاری میں اضافہ
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
  • سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ