مظفرگڑھ: چائلڈ پورنو گرافی سے متاثرہ ایک اور لڑکے کا پولیس سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی سے متاثرہ ایک اور لڑکے نے پولیس سے رابطہ کر لیا۔
لڑکے نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 2 سال قبل ملزم نے ڈیرے پر مجھ سے اور میرے کزن سے بدفعلی کی۔
متاثرہ لڑکا کا کہنا تھا کہ ملزم ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر کے ہزاروں روپے بٹورتا رہا۔
صوبۂ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی سے متاثرہ لڑکے نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم گرفتار ہے، 2 متاثرین سامنے آنے پر ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسکینڈل میں اب تک 3 متاثرین سامنے آچکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے نے دعویٰ کیا کہ کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیوز بنائی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے چلایا جانے والا ایک انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا تھا۔
انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 6 بچوں کو بازیاب کروایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق گروہ 6 سے 8 سال کے بچوں کی ویڈیوز بنا کر مختلف ویب سائٹس کو بیرون ملک فروخت کر رہا تھا، ملزمان سے الیکٹرانک آلات اور سیکڑوں ویڈیوز بھی برآمد کی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس سے رابطہ سے متاثرہ لڑکے نے
پڑھیں:
سیت پور: ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش مل گئی
علی پور:سیت پور میں توازن بگڑنے سے ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش دوسرے روز مل گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق الٹنے والی کشتی میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد سوار تھے، کشتی پر سوار 2 افراد کھڑے ہوکر ویڈیوز بنانے لگے اور لائف جیکٹس کے کلپس کھول دیے۔
ریسکیو اسٹاف نے لڑکوں کو منع کیا مگر دونوں نوجوان باز نہ آئے، کشتی میں کھڑے ہونے والے ایک شخص کا پاؤں پھسلنے پر کشتی کا توازن بگڑا اور کشتی الٹ گئی۔
موقع پر موجود کشتیوں کے ذریعے 11 افراد کو زندہ بچالیا گیا، ڈوبنے والے 15 سالہ لڑکے دائم رضا کی لاش آپریشن کے بعد مل گئی۔