ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا، میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو میں زور
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
پیرس: فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یورپ اور ایران کے درمیان بات چیت میں تیزی پر زور دیا۔
فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق ایرانی صدر نےگفتگو میں فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن تھا۔
فرانسیسی صدر نےگفتگو میں زور دیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا۔
میکرون نےکہا کہ ایرانی صدر یورپ اور ایران کے درمیان بات چیت میں تیزی لائیں۔
فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدرکا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین ہےکہ بڑے خطرات سے بچنے اور جنگ سے نکلنےکے لیے راستا موجود ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایرانی صدر
پڑھیں:
فرانسیسی صدر اپنی اہلیہ کو خاتون ثابت کرنے کے شواہد عدالت میں پیش کرینگے
میکرون فیملی کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت میں تصویری شواہد، سائنسی رپورٹس اور ماہرین کی گواہیاں جمع کرائی جائیں گی، تاکہ حقیقت واضح ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی اہلیہ بریجیت میکرون کے حوالے سے پھیلائی جانے والی متنازع اور شرمناک افواہوں پر قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر امریکی عدالت میں یہ ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کریں گے کہ ان کی اہلیہ خاتون ہیں، نہ کہ مرد، جیسا کہ بعض حلقوں کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ میکرون فیملی کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت میں تصویری شواہد، سائنسی رپورٹس اور ماہرین کی گواہیاں جمع کرائی جائیں گی، تاکہ حقیقت واضح ہوسکے۔
دوسری جانب امریکی تجزیہ کار کینڈیس اوونز، جنہوں نے فرانسیسی خاتون اول کو مرد قرار دیا تھا، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ اوونز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس دعوے پر پورے کیریئر کی ساکھ بھی داؤ پر لگانے کو تیار ہیں۔ ان کے وکلا نے عدالت سے میکرون فیملی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔ یہ مقدمہ بین الاقوامی میڈیا میں غیر معمولی توجہ حاصل کر رہا ہے اور سیاسی و سماجی حلقوں میں بحث جاری ہے کہ آیا عدالت اس معاملے کو کس طرح نمٹاتی ہے۔