Daily Ausaf:
2025-08-06@00:58:09 GMT

چیئرمین او آئی سی کا منصب 3 سال کے لیے ترکیہ کو مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

استنبول(نیوز ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے دو روزہ اجلاس کے دوران ترکیہ کو تنظیم کی تین سالہ چیئرمین شپ سونپ دی گئی، جبکہ نئے چیئرمین ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے افتتاحی خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے میں امن کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

حقان فدان نے کہا کہ ہم دنیا کی ایک چوتھائی آبادی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسرائیل اس وقت ایران پر حملہ آور ہے، جبکہ غزہ سے یمن اور لبنان تک جنگ کا سامنا ہے۔ ہمیں اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا بنیادی سبب بن چکا ہے اور موجودہ بحران امت مسلمہ کے لیے ایک امتحان ہے۔ حقان فدان نے اجلاس کو ایران-اسرائیل کشیدگی پر غور کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں اختلافات بھلا کر متحد ہونا ہوگا۔

اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان بھی خطاب کریں گے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی شرکت اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جو اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

اجلاس کے اعلامیے میں او آئی سی کی جانب سے ایران اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا پائیدار حل تلاش کیا جانا ضروری ہے۔
مزیدپڑھیں:قومی کرکٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

چیئرمین سینیٹ سے ایرانی صدر کی ملاقات

—فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں اسپیکر ایاز صادق، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔

ملاقات خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، ایرانی قیادت نے اسرائیل کے خلاف جرأت مندانہ مؤقف اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کا خواہاں ہے، مسائل جنگوں سے حل نہیں ہوتے، تنازعات کا حل سفارت کاری اور گفت وشنید سے ہونا چاہیے۔ 

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے دفاع کے حق کی عالمی سطح پر حمایت کی، پارلیمان کے دونوں ایوانوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرار داد منظور کی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے  پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔  

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا اہم کردار رہا ہے، انہوں نے تعلیمی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

چیئرمین سینیٹ نے پاکستانی زائرین کی میزبانی پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران پاکستان کا قابلِ اعتماد اور مخلص شراکت دار ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کی حمایت ہمارے لیے قابلِ قدر ہے، ایران تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہے، پاکستان اور ایران خطے میں امن اور خوش حالی کے لیے مل کر کام کریں۔

ایرانی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی پارلیمان تعلقات مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، ایران اور پاکستان کا پیغام مکالمہ، تعاون، برادری، اور پائیدار امن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
  • اسرائیل نے ایک نیا نقشہ بنا لیا
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
  • دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: پاکستان
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار اورامریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 
  • مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت، اسرائیل کی اشتعال انگیزی پر عالمی ردعمل کا مطالبہ
  • صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
  • چیئرمین سینیٹ سے ایرانی صدر کی ملاقات
  • صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، پاک ایران تعلقات میں وسعت دینے پر اتفاق
  • اسرائیلی حملے کا خطرہ برقرار ہے، ایرانی آرمی چیف