مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی 69ویں سالگرہ(کل)22جون کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں منعقدہ سالگرہ تقریبات میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے اہم سیاسی و مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مخدوم شاہ محمود قریشی22جون 1956ء کو پیدا ہوئے وہ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں پنجاب کے گورنر مخدوم سجاد حسین قریشی کے فرزند ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نی1985ء سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیاوہ ملتان سے ایم پی اے منتخب ہو کر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف کی صوبائی کابینہ میںبطور وزیر خزانہ شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

1993ء کے عام انتخابات کے موقع پر وہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے اور وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کابینہ میں وزیر زراعت بنی2001ء میں وہ ملتان کے ضلع ناظم بنے فروری2008ء میں وہ جہانیاں سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعدازاں ملتان سے ایم این اے بنے اور مارچ2008ء میں وہ وزیر خارجہ بن گئیوہ9فروری2011ء وزیر خارجہ رہے نومبر 2011ء میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا وہ 27نومبر 2011کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے،وہ سابق وزیر خارجہ ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان میں درگاہ عالیہ بہائوالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے سجادہ نشین اور روحانی پیشوا بھی ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مخدوم شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

سعودی وزیر خارجہ کا ایران سے رابطہ، پاکستان کیساتھ معاہدے سے آگاہ کیا

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق  قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب اسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بات چیت ہوئی اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق  قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب
  • کرکٹر شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے
  • سعودی عرب سے معاہدے میں کئی ماہ کا وقت لگا؛ اسحاق ڈار
  • شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا دلائل کے لیے طلب
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہو گا؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • مصری وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ
  • مصر کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، پاکستان اور سعودی عرب کو دفاعی معاہدے پر مبارکباد
  • بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری
  • بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
  • سعودی وزیر خارجہ کا ایران سے رابطہ، پاکستان کیساتھ معاہدے سے آگاہ کیا