حیفا میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، یہاں کچھ بھی محفوظ نہیں، میئر
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسرائیلی اخبار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا "اگر میں دیگر شہروں کے میئرز کو مشورہ دینا چاہوں جو نشانے پر ہیں، تو میں انہیں 106 ایمرجنسی سنٹر میں نفسیاتی ماہرین تعینات کرنے کا مشورہ دوں گا، تاکہ شہریوں کو پرسکون کیا جا سکے اور انہیں شہر چھوڑنے سے روکا جا سکے۔" اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ساحلی شہر حيفا کے میئر نے یونا یاہو نے ایرانی میزائل حملے کے بعد شہر کے مرکز میں ہونے والی شدید تباہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست نشانہ بننے والے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ یہاں کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔ حيفا کے میئر یونا یاہو نے اسرائیلی اخبار "دافار" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مرمت کے کام شروع ہو گئے ہیں، لیکن تباہی کے اثرات اب بھی واضح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی چیز محفوظ نہیں، لوگ خوفزدہ ہیں، اور ان کا خوف جائز ہے۔ ہم اس جنگ کے ختم ہونے کے بعد ہی بحال ہو سکتے ہیں۔ یاہو نے اشارہ کیا کہ بلدیہ کی ٹیمیں بتدریج گلیوں میں زندگی بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، لیکن سب سے بڑی کمی شہر کے وہ باشندے ہیں جو ہفتے کے دنوں میں یہاں اکٹھا ہوا کرتے تھے۔ آج صرف چند ہی لوگ کافی شاپس اور دکانوں تک گئے، جو محتاط انداز میں کھلی تھیں۔ اخبار کے مطابق، ایرانی میزائل نے "ایک حساس علاقے" کو نشانہ بنایا۔ یاہو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم اور کئی وزراء کی فون کالز موصول ہوئیں اور انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی مرمت، خاص طور پر سڑکوں کی مرمت کے لیے فوری مالی امداد کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا، "اگر میں دیگر شہروں کے میئرز کو مشورہ دینا چاہوں جو نشانے پر ہیں، تو میں انہیں 106 ایمرجنسی سنٹر میں نفسیاتی ماہرین تعینات کرنے کا مشورہ دوں گا، تاکہ شہریوں کو پرسکون کیا جا سکے اور انہیں شہر چھوڑنے سے روکا جا سکے۔"
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے یاہو نے جا سکے
پڑھیں:
میئر لندن صادق خان کو میں ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا، ڈونلڈ ٹرمپ
طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میئر لندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا۔ صدر ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میئر لندن صادق خان کا شمار دنیا کے بدترین میئرز میں ہوتا ہے، ہمارے پاس بھی کچھ بُرے میئرز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں جرائم کی شرح انتہائی بلند ہے، صادق خان امیگریشن کیلئے بھی آفت ہیں۔