اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
استنبول(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ اجلاس سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کیا۔نائب وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استنبول میں شاندار مہمان نوازی پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر قیادت کے مشکو رہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے، امید ہے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے او آئی سی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی لاکھوں افراد کو مقبوضہ فلسطین میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام اقدامات کر رہا ہے۔اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے حصے کا پانی روکنا کسی صورت قابل قبول نہیں، خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈیجیٹل کار پارکنگ کیس ، اے جے سی ایل کے دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ڈیجیٹل کار پارکنگ کیس ، اے جے سی ایل کے دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد نیب عدالت ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری جنگ سے بچاو ممکن ، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریگا، فرنسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدرسے ضمانت مانگ لی وفاقی بجٹ،اپوزیشن نے سینکڑوں کٹوتی کی تحاریک جمع کروا دیں ، کن وزارتوں کے بجٹ پر کٹ لگانے کی سفارش کی گئی ، تفصیلات... ایران اسرائیل جنگ، حکومت کی آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت وزیراعظم کی حج آپریشن کی تیاری شروع کرنے، نجی اسکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اسد قیصر اور انکے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے عدم پیشی پر حفاظتی ضمانت درخواست خارج کردی۔
بعد ازاں اسد قیصرکے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ میں دوسری عدالت میں مصروف تھا اس وجہ سے پیش نہیں ہوسکا۔
جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ بار بار کیس کال ہوتا ہے اور کوئی عدالت میں موجود ہی نہیں ہوتا۔ آپ عدالتوں کو ہلکا لے رہے ہیں۔ آپ اس میں کیس میں بحالی کی درخواست دے دیں، ایسے کیس بحال نہیں کرسکتے۔
خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ
مزید :