اطالوی بحریہ کے جہاز کی پاک بحریہ کیساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(نمائندہ جسارت)اطالوی بحریہ کے جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا نے پاک بحریہ کیساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطالوی بحری جہاز کیساتھ مشق میں پاک بحریہ کا بحری جہاز اور ائیر کرافٹ شریک تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کی آپریشنل استعداد اور باہمی تعاون میں اضافہ تھا، گزشتہ برس اکتوبر میں اطالوی بحریہ کا کیرئیر اسٹرائیک گروپ
بھی پاکستان کے دورے پر آیا تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اطالوی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان باقاعدگی سے آمد دونوں ممالک کے بڑھتے بحری تعاون کی علامت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اطالوی بحریہ اطالوی بحری
پڑھیں:
نیول چیف کا بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ اقدام صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ادارے کی ترقی و معیار کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا اور صحت عامہ کے فروغ میں بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ اْن کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ اخلاقی اقدار اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس ڈینٹل ماہرین تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جو قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں گے۔تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر عہدیداران کے علاوہ میڈیکل، ڈینٹل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ممتاز ماہرین نے بھی شرکت کی-