ایس آئی یوٹی کو کسی این جی اوز کے حوالے کرنے کی تردید سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی کو کسی این جی او کے حوالے نہیں کیا گیا۔
ڈاکٹر عذرہ پیوچوھو نے گزشستہ مالی سال میں محکمہ صحت کی پرفامنس کے متعلق ایوان میں پریزنٹیشن پیش کی اور کہا کہ لاکھڑا کول مائنز میں امبولینس سروس موجود ہے۔ ہر جگہ الگ الگ امبولینسز نہیں دی گئیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کوئی اسپتال نان فنکشنل نہیں ہے۔ سجاول میں نرسنگ کالج نہیں دے سکتے، پہلے ہسپتال کو اچھا بنانا ہے۔
کراچی میں ڈسپینسریز کے حوالے سے کہنا تھا کہ شہر قائد میں چودہ ڈسپینسریز فنکشنل کی ہیں۔ ہمارے پاس کراچی میں 19 چیسٹ پین یونٹس ہیں۔ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینوں کے لیے 1.
ان کاکہنا تھاکہ نرسنگ کے طلبا کے لیے شام کی شفٹ بھی شروع کی ہے۔ سندھ کے پیسوں سے دوسرے صوبوں میں این آئی سی وی ڈی نہیں بنائی جارہی ہے۔ وفاقی حکومت کے پیسے ہیں، ہم صرف ٹیکنیکل اسسٹنس دیں گے۔
وزیر صحت کا کہنا تھاکہ ہم نے سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یوز کو بہتر بنانے کے لیے آغا خان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈلیوری کے دوران خواتین کی شرح اموات کم ہوئی ہے۔ ایمیونائیزیشن کا ٹارگٹ 90 فیصد پورا کیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کی 21 جاری اسکیمیں کراچی میں ہیں اور 12 نئی اسکیمیں ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان گھر بیٹھے منسوخ کرنے کا طریقہ سامنے آگیا
ویب ڈیسک : غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان منسوخ کرنے کے لیے اب شہری گھر بیٹھے اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک نیا آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے شہری غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان منسوخ کرا سکتے ہیں اور اس کے لیے PSCA آفس جانے یا قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اتھارٹی نے بتایا کہ اگر کسی ڈرائیور کو ایک ہی خلاف ورزی پر متعدد چالان موصول ہوں، جو سسٹم یا تکنیکی خرابی کے باعث جاری ہوئے ہوں، تو وہ اب اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
چالان منسوخ کرانے کا طریقہ
PSCA کے ای چالان پورٹل پر جائیں۔
اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور شناختی کارڈ نمبر (CNIC) درج کریں۔
پورٹل پر موجود “Review” آپشن پر کلک کریں۔
مسئلے کی مختصر وضاحت لکھیں، مثال کے طور پر “مجھے ایک ہی تاریخ اور وقت کے لیے دو چالان موصول ہوئے ہیں۔”
اتھارٹی نے مزید بتایا کہ یہ نیا سسٹم شکایات کے ازالے کے عمل کو تیز کرے گا، دفاتر پر بوجھ کم کرے گا، اور غلط یا ڈپلیکیٹ چالانز کو فوری حذف کرنے میں مدد دے گا۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا
مزید سہولت کے لیے PSCA نے “Public Safety” ایپ بھی متعارف کرائی ہے، جو اینڈرائیڈ اور iOS دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ اس ایپ کے ذریعے بھی شہری اپنے ای چالان کا جائزہ لے سکتے ہیں اور ریویو یا منسوخی کی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔