ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک اور شہری کو پھانسی دے دی ہے۔ یہ اقدام ان درجنوں گرفتاریوں کے تسلسل کا حصہ ہے جو حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ مبینہ روابط پر کی گئی ہیں۔

ایرانی عدلیہ کے سرکاری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کے مطابق مجرم کی شناخت ماجد موسیبی کے نام سے ہوئی ہے، جس پر الزام تھا کہ اس نے حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کیں اور ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہا۔

یہ بھی پڑھیں ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مبینہ جاسوس گرفتار، افغان شہری بھی شامل

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ماجد موسیبی کو عدالتی کارروائی کے بعد تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے پر سزائے موت سنائی گئی، اور عدالت نے اسے صیہونی دشمن کے لیے جاسوسی کا مرتکب قرار دیا۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ 13 جون کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی سیکیورٹی ادارے مسلسل کارروائیاں کررہے ہیں، جن میں موساد سے تعلق کے شبے میں درجنوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ایرانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے کچھ افراد مبینہ طور پر ایرانی جوہری تنصیبات، عسکری مراکز اور حساس اداروں سے متعلق معلومات غیر ملکی ایجنسیوں تک پہنچا رہے تھے۔

ایران میں گزشتہ ہفتے بھی موساد سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دی گئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی ریاست اپنی سلامتی سے متعلق معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران اور اسرائیل کا ایک دوسرے کے جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

سرکاری ذرائع کے مطابق ایران اسرائیلی خفیہ نیٹ ورکس کو داخلی خطرہ تصور کرتا ہے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیلی خفیہ ایجنسی ایران جاسوسی سزائے موت موساد وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیلی خفیہ ایجنسی ایران سزائے موت وی نیوز کے لیے

پڑھیں:

صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر

صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہیکہ صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کیا، ایران کے عوام پاکستان کی دوستی اور بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔پاک ایران وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان معاہدے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات نئے اور مضبوط مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتا تعاون خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف کیکردار اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل ایرانی صدر کے دورہ پاکستان نے تعلقات کا نیا باب رقم کیا، پاکستان کے عوام اور حکومت نے ہر مشکل میں ایران کا ساتھ دیا،صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کیا، ایران کے عوام پاکستان کی دوستی اور بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، آج کے معاہدے پاک ایران تعاون کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ہمارے درمیان بھائی چارے کا عکاس تھا، صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے بہترین نتائج حاصل ہوئے، ہماریتعاون کا مقصد اپنے عوام کی خوشحالی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایران پر جارحیت کے دوران پاکستان کے عوام نے ایران سے یکجہتی کا اظہار کیا، پاکستان اور ایران نے گزشتہ برسوں میں ثابت کیا کہ ہماری اقوام باہمت اور ثابت قدم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی فکری اور نظریاتی اساس مشترک ہے، پاکستانی میڈیا نے ایرانی قوم کے حوصلے اور عزم کو دنیا کے سامنے اجاگرکیا، میڈیا کے شعبے میں تعاون سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنیکا موقع ملیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلاول بھٹو کی ٹویٹ میں جو جو لکھا ہے وہ آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے، سینیٹر علی ظفر بلاول بھٹو کی ٹویٹ میں جو جو لکھا ہے وہ آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے، سینیٹر علی ظفر ستائیسویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، اگلے ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان پی ایف یو جے ورکرزکے زیر اہتمام صحافیوں کو درپیش سنگین صورتحال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد میڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • یمم
  • ایران کی پاکستان و سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
  • ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی
  • آج افغانستان پر جو الزام لگایا جارہا ہے کہ یہی ایران پر لگایا جارہا تھا، فضل الرحمان
  • چین اور ایران کا ایرانی جوہری مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • گوگل نے اسرائیل کے جرائم کی ویڈیو دستاویزات حذف کر دیں
  • اسرائیل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، اسرائیلی صدر کا اعتراف
  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
  • امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں: خامنہ ای
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں اعلیٰ اسرائیلی فوجی افسر گرفتار