ایران میں اسرائیلی جاسوس مجید مسائبی لٹکا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ایران میں اسرائیلی جاسوس مجید مسائبی لٹکا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
تہران: ایرانی عدالتی نیوز ایجنسی میزان آن لائن کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص مجید مسائبی کو سزائے موت دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق، مجید مسائبی کو “حساس معلومات موساد کو فراہم کرنے” کے الزام میں سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد آج صبح پھانسی دی گئی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجید مسائبی کے خلاف مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، اور اس پر اسرائیل کے لیے جاسوسی، تخریب کاری اور ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں جیسے الزامات تھے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان طویل عرصے سے جاری خفیہ جنگ کے دوران، ایران ماضی میں بھی کئی افراد کو موساد سے تعلق کے الزام میں پھانسی دے چکا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا جوہری پروگرام ختم کرنےکا وعدہ پورا ہوگیا، نیتن یاہو ایران کا جوہری پروگرام ختم کرنےکا وعدہ پورا ہوگیا، نیتن یاہو امریکی حملے کے بعد ایران کا ردعمل، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ، آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے کی تصدیق کر دی امریکا بھی ایران کے خلاف جنگ میں شامل، تہران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا جنگ سے بچاو ممکن ، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریگا، فرنسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدرسے ضمانت مانگ لی اسرائیل کی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری، 159شہید، 560زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔