ایران سے آج 69 پاکستانی واپس پہنچے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
ایران اور اسرائیل میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کے باعث پاکستانیوں کی ایران سے وطن واپسی جاری ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق تفتان بارڈر سے آج 69 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 12جون سے ابتک پاک ایران بارڈر سے 2592 پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی کیخلاف کراچی سے ریمدان بارڈر قافلے روانہ ہونگے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام سے خطاب میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سے ریمدان بارڈرز تک پر امن کاروان حیسنی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، زیارات پر جانا ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس سے ایک انچ بھی ہیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبائی و ڈویژن رہنماوں کا سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی اور علامہ صادق جعفری کے زیر قیادت اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں سندھ پلگرمز ایسوسی ایشن اور کاروان سلار شریک ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین حسینی کیلئے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں آج 6 اگست کراچی سے ریمدان بارڈر نکالے جانے والے کاروان کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ شرکائے اجلاس سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت زائرین سمیت عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف منفی اقدامات میں سرگرم عمل ہے، ہم اپنی مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر کسی قسم کی قدغن کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، عزاداری و عزاداران کے خلاف منعظم سازشیں کی جارہی ہیں جس کی پر روز مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے بیشتر صوبوں بلخصوص پنجاب میں مجالس و جلوس عزاء پر بجا پابندیاں عائد کر دی گئیں۔
ان کا مزید کہا کہ عزاداران کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کر کے فوتھ شیڈول میں ڈالا جانا حکومت کا یزیدی طرز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سے ریمدان بارڈرز تک پر امن کاروان حیسنی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، زیارات پر جانا ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس سے ایک انچ بھی ہیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کراچی سے ریمدان بارڈر زمینی راستوں سے جانے کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، 6 اگست کو شام 4 بجے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری رہنماؤں اور قافلہ سالاروں کی ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں علامہ مختار امامی، مولانا حیات عباس نجفی، مولانا ملک عباس، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر رضوی، زین رضا، ناصر الحیسنی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔