City 42:
2025-08-07@23:27:15 GMT

ایران کے تفتان بارڈر سے آج 69 پاکستانی وطن پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

 سٹی 42: ایران ، اسرائیل کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ،پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان بارڈر سے آج 69 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں جن میں 1 طلباء اور 68 زائرین ہیں ۔

12 جون سے اب تک پاک ایران بارڈر سے 2592پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں جن میں 763 طلباء اور طالبات ، 1829 زائرین کی واپسی ہوئی ہے  آج تفتان بارڈر سے 750 افراد پر مشتمل کانوائے کوئٹہ کے لیے روانہ کیا گیا جو ایف سی اور لیویز فورس کی سخت سکیورٹی میں روانہ کئے گئے ہیں 

وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب

 ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء لمنعیم بلوچ نے بتایا کہ پاکستان ہاؤس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو کھانے ، پانی ، بستر اور میڈیکل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ہر صورت کراچی سے ریمدان بارڈر جائیںگے، ایم ڈبلیو ایم کی ہنگامی ہریس کانفرنس

ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ پہلے کہاں تھے، زائرین کا مسئلہ کئی دنوں سے چل رہا ہے، گورنر سندھ اب جاگے ہیں، گورنر سندھ ذمہ داری لیں کہ مسائل کو آپ حل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بدھ 6 اگست کو ہمارا پُرامن مارچ کراچی سے ریمدان بارڈر کی طرف روانہ ہوگا، کاروان کی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے، کاروان میں تمام ملی تنظیمیں شامل ہونگی۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہر سال لاکھوں زائرین زمینی راستے سے کم خرچے میں عراق زیارت کیلئے جاتے ہیں، اس سال وفاقی حکومت کی اچانک بیجا پابندی سے زائرین شدید پریشان ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے زائرین سے متعلق مسئلے پر ملاقات ہوئی، طلال چوہدری نے شیعہ قائدین کو مثبت جواب دینے کا عندیہ دیا تھا، تاہم وفاقی حکومت زائرین پر پابندی لگا کر اپنی ناکامی کا اعلان کر رہی ہے، بلوچستان کے خرابی حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری زیارات ٹور آپریٹرز کے مسئلے کو آج حل کرنے کی بات کر رہے ہیں، گورنر سندھ پہلے کہاں تھے، زائرین کا مسئلہ کئی دنوں سے چل رہا ہے، گورنر سندھ اب جاگے ہیں، گورنر سندھ ذمہ داری لیں کہ مسائل کو آپ حل کریں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اگر زائرین کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 20 کے تحت ہمیں مذہبی آزادی حاصل ہے، کراچی سے ریمدان بارڈر جانے کیلئے سندھ بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ہمارے کاروان کیلئے بلوچ رہنماؤں نے بلوچستان میں سے ویکم کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ گورنر سندھ زائرین کے مسئلے پر کھلواڑ کر رہے ہیں، گورنر زائرین کے مسئلے پر سیاست نہ کریں، ملت جعفریہ اپنے فیصلے میں خودمختار ہے، کراچی سے ریمدان بارڈر مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری نے کہا کہ زائرین پورے سال زیارات پر جانے کیلئے اپنا پیٹ کاٹ کر انتظامات کرتے ہیں، لہٰذا وفاقی حکومت زمینی سفر زیارت اربعین کیلئے راستوں کو کھولے اور زائرین کو سہولیات فراہم کرے، امید کرتے ہیں کہ آج حکومت زائرین پر سے پابندی ہٹا دے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ نواسہ رسولؐ کے حرم مقدس کی زیارات کیلئے جانے پر پابندی کا مسئلہ ہے، گورنر سندھ اگر سچے ہیں تو زائرین کو سہولیات فراہم کریں، کراچی سے ریمدان بارڈر جانے کیلئے پُرامن قافلوں کے راستوں میں مشکلات نہ کھڑی کی جائے۔ پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی و ڈویژنل رہنماؤں سمیت دیگر ملی تنظیموں، اداروں سمیت قافلہ سالار حضرات بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • واہگہ بارڈر، باب آزادی اور اسٹیڈیم کی آرائشی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
  • اوورسیز پاکستانیز ہمارا قومی سرمایہ ہیں: وزیرِاعظم شہباز شریف
  • کوئٹہ، زائرین کو روکنے کیلئے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات
  • دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے پر پاکستانی شہریت ختم نہیں ہوگی،بل پیش
  • کل ہمارے قافلے تفتان کیلئے روانہ ہونگے، کوئٹہ کے زائرین
  • ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے کراچی تا ریمدان بارڈر اربعین حسینی مارچ کا آغاز
  • پاک سعودی تجارتی حجم 723 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق
  • ائیر ایران کی پہلی پرواز کل کوئٹہ پہنچ جائیگی، علی رضا رجائی
  • ہر صورت کراچی سے ریمدان بارڈر جائیںگے، ایم ڈبلیو ایم کی ہنگامی ہریس کانفرنس
  • کوئٹہ، زائرین کا 7 اگست کو تفتان بارڈر کیطرف نکلنے کا اعلان