وفاقی بجٹ بارے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو صبح 11بجے طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلام آباد: نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر حتمی اجلاس کل ہوگا جس میں ایوان زیریں میں کل بحث سمیٹ دی جائے گی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پیر کی صبح 11 بجے ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
وفاقی بجٹ اجلاس میں سینیٹ کی جانب سے سفارشات زیر غور لائی جائیں گی، مختلف محکمہ جات کے موجودہ مالی سال کے مطالبات زر اور کٹ موشنز پر بھی غور ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سہیل آ فر یدی کی عمران خان سے ملاقات ,پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-01-22
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر تمام اراکین نے اْن کا پرتپاک استقبال اور خیر مقدم کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات اور27ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر سیاسی و تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ قومی اسمبلی کے فورم پر اٹھانے اور قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا جس پر تمام اراکین نے دستخط بھی کردیے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تمام نیوز ورکرز کا مشکور ہوں، پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آیا ہوں، بانی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔