منشیات سپلائی کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کے دوران تفتیش ہوش ربا انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر۔مانیٹرنگ ڈیسک) درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی۔ درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی جب کہ ملزمہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ چوری کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے۔ درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی، گرفتار ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں آناجانا شروع کیا۔ وہاں سے آئس اور کوکین کا نشہ کرنے لگی اورمنشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ چوری کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے۔ گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش کچھ نام لیے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ درخشاں پولیس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پرڈیفنس فیز5 چھبیس اسٹریٹ خیابان بدرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ بابرہ عرف بیبو بلوچ دخترمحمد رانجھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آئس برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش ملزمہ کا نام اسپیشل برانچ کی بی کیٹیگری کی فہرست میں شامل ہے اور وہ ٹک ٹاکر ہے۔ ملزمہ کے مطابق وہ ماڈلنگ بھی کر چکی ہے اور اس سے قبل پولیس کے ہاتھوں گرفتاربھی ہوچکی ہے۔ گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر25/454 منشیات ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے بتایا کہ اس کی پیدائش گلشن اقبال کی ہے اور اس نے انٹرتک تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔ ملزمہ نے بتایا کہ 2007ء میں اس نے ماڈلنگ شروع کی۔ والد نے والدہ کوطلاق دے دی تھی اوروالدہ نے 2017ء میں دوسری شادی کرلی تھی جبکہ 2020ء میں والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ والدہ کے دوسرے شوہر سے دو بچے تھے جن سے آئے روز جھگڑا ہونے پرمسلم کمرشل میں فلیٹ لے لیا اوروہیں شفٹ ہوگئی اور ماڈلنگ کا کام کرتی رہی۔ ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پرٹک ٹاک پر بھی وڈیوز بنانا شروع کی اور مشہور ہوگئی۔ اس دوران میں نے پارٹیوں میں آنا جانا شروع کردیا۔ جہاں میں آئس اورکوکین کا نشہ کرنے لگی اور ڈیفنس میں منشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیا اور اس کام کے لیے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ ملزمہ نے بتایا کہ وہ چوری بھی کیا کرتی تھی اوردرخشاں اور ساحل تھانے کی پولیس کے ہاتھوں 2مرتبہ گرفتار بھی ہوچکی ہے۔ ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں اور دیگر ذرائع سے رابطہ کرکے نوجوان نسل میں آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرتی ہے۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش اپنے کچھ ساتھیوں کے نام لیے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ پولیس ملزمہ کے ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلے گی۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی درخشاں پولیس گرفتار ملزمہ نے بتایا کہ ملزمہ کے کے مطابق شروع کی ہے اور
پڑھیں:
عاقل خان کو منشیات کیس میں20سال قید اورجرمانے کی سزا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد منشیات عدالت نے کھارادر سے گرفتار منشیات فروش عاقل خان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ اے این ایف حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ رینجرز سے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاقل خان کو مچھی میانی مارکیٹ کھارادر کے قریب سے گرفتار کیا، ملزم منشیات فروخت کرنے آیا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو کلو چرس اور دو کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم نے دعویٰ کیا کہ رینجرز نے لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے حراست میں لے کر بعدازاں اے این ایف کے حوالے کیا۔ دوران سماعت وکیلِ صفائی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور اسے بلاجواز گرفتار کیا گیا تاہم عدالت نے ملزم کی جانب سے اپنے دعوے کو ثابت نہ کرنے پر پروسیکیوشن کا کیس ثابت قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر بیس سال قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔