امریکی حملے کے بعد ایرانی فردو جوہری سائٹ کی کیا صورتحال ہے؟ سربراہ آئی اے ای اے کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ایران کی فردوجوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے بتایا کہ امریکی حملے میں اصفہان نیوکلیئرکمپلیکس کی سرنگ کے داخلی راستوں کونشانہ بنایاگیا، ان سرنگوں کو افزودہ مواد کے اسٹوریج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
آئی اے ای اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں نطنز میں فیول افزودگی پلانٹ کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا جب کہ حملے کے بعد ایران کی فردوجوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ تینوں مقامات پرآف سائٹ تابکاری کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا، امریکی حملے میں جوہری تنصیبات کے بیرونی حصوں کو نقصان پہنچا۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق امریکی حملے سے پہلے تینوں جوہری تنصیبات کوخالی کرایاگیا تھا، نشانہ بنائے گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو تابکاری کاباعث بنے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی حملے
پڑھیں:
یومِ استحصال کشمیر: تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب
یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق تقریب میں پاکستانی شہریوں، طلبا اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کیا، یہ آرٹیکلز مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی خودمختار حیثیت کی ضمانت دیتے تھے۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی راہ ہموار کی۔
تقریب میں شریک ایرانی اسکالرز نے کشمیریوں کی آزادی اور حقِ خود ارادیت کیلیے جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق ایرانی اسکالرز نے کشمیر کاز کی حمایت کا اعادہ کیا، ایرانی اسکالرز نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر پاکستان کی قیادت کو سراہا۔
ڈپٹی ہیڈ آف مشن عصمت حسن سیال نے کہا ایرانی قیادت نے بھی کشمیر کی جدوجہد کو بہت اہمیت دی ہے۔
انھوں نے کشمیریوں کی حمایت پر ایرانی قیادت اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
عصمت حسن سیال نے کہا اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیر میں طاقت کا سفاکانہ استعمال روکے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔