جنوبی پنجاب کی خواتین کو مفت گائے اور بھینس ملے گی، مریم نواز کا تاریخی اقدام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب دیہی خواتین کو معاشی خودمختاری دلانے کے لیے ایک انقلابی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں دینے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق، یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع تک محدود ہے، جن میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور شامل ہیں۔
صرف بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین اس اسکیم کی اہل ہوں گی۔ تعلیم کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔55 سال کی عمر تک کی خواتین اپلائی کر سکتی ہیں۔ خواتین کا تعلق دیہی علاقوں سے ہونا لازم ہے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کا خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے مفت گائے اور بھینسیں دینے کا اعلان
خواتین محکمہ لائیو اسٹاک کی موبائل ایپ پر آن لائن درخواست دے سکتی ہیں یا قریبی شفاخانہ حیوانات (ویٹرنری اسپتال) پر موجود وزیراعلیٰ ڈیسک سے رجوع کرکے درخواست جمع کروا سکتی ہیں۔
منصوبے کے تحت 11 ہزار مستحق خواتین کو 2 ارب روپے کی لاگت سے مفت مویشی فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 4870 خواتین کو گائیں یا بھینسیں دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہماری حکومت کا عزم ہے کہ دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹایا جائے۔ دیہی خواتین کو خودمختار بنانا معاشی انصاف کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ شہروں اور دیہات میں رہنے والی ہر عورت کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع دینا حکومت کی ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنوبی پنجاب گائے بھینس مریم نواز مسلم لیگ ن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گائے بھینس مریم نواز مسلم لیگ ن مریم نواز خواتین کو
پڑھیں:
بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بابا گرو نانک صاحب انسانیت، محبت، اخوت اور رواداری کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات آج بھی ایک پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ بابا گرو نانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے، ہمدردی، صبر اور انسان دوستی کا درس دیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا عقیدے سے ہو۔
وزیراعلیٰ نے سکھ برادری کو پنجاب آمد پر ’جی آیاں نوں‘ کہتے ہوئے کہا کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سیکیورٹی کے انتظامات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے تاکہ زائرین اپنے مذہبی فریضے اطمینان اور سہولت کے ساتھ ادا کر سکیں۔
مزید پڑھیں: بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
انہوں نے مزید کہا کہ مل جل کر ہمیں اپنی پاک سرزمین کو امن، آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ سال کرتارپور میں بیساکھی میلے میں اپنی شرکت کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک روشن مثال تھی۔
مریم نواز شریف نے آخر میں کہا کہ بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، جو آج بھی پوری انسانیت کے لیے روشنی کا مینار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابا گرو نانک جنم دن سکھ برادری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف