ڈاکٹر فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے زیرِگردش خط کی سختی سے تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے منسوب گردش کرنے والے خط سے کوئی تعلق نہیں اور میں سوشل میڈیا پر چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے خطوط پر کان نہ دھریں، ذمہ داران اور کارکنان اس طرح کے من گھڑت پروپیگنڈوں پر نظر رکھیں۔
فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ کارکنان ایسے جعلی خطوط اور غیر مصدقہ خبروں کو شیئر کرنے کے بجائے پہلے اس کی تصدیق کریں۔
یاد رہے کہ فاروق ستار کے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ خط میں ایم کیو ایم رہنماؤں حیدر عباس رضوی، صفدر باقری، رضا عباس رضوی سے متعلق انکشافات کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر فاروق ستار نے ایم کیو ایم
پڑھیں:
مداحوں نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دے دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی کا ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے موازنہ کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل’سانول یار پیا‘ میں سدرہ نیازی کے نئے لک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو سنہرے اور مرون رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by 7th Sky Entertainment (@7thskyentertainment)
مداح سدرہ نیازی کی خوبصورتی اور ان کے نئے لُک کا موازنہ کترینہ کیف سے کر رہے ہیں کیونکہ ان کا یہ لُک بھارتی اداکارہ کے مشہور’چکنی چمیلی لُک‘ سے بہت ملتا جلتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس نئے لُک پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
زیادہ تر صارفین نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دیا ہے جب کہ کچھ صارفین اُن کا موازنہ فلم انڈسٹری کی کئی دیگر مشہور اداکاراؤں سے بھی کر رہے ہیں۔