اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز

اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے دائرہ کار میں آنے والی جوہری تنصیبات پر حملوں کی سخت مذمت کی۔پیر کے روزانہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال شدید کشیدہ ہو چکی ہے، چین کو شدید تشویش لاحق ہے کہ حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہیے، تاکہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکا جا سکے ۔ چین کو تنازع کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات پر گہرا دکھ ہے۔

تنازع کے فریقین کو بے گناہ شہریوں کا تحفظ اور شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے سے گریز کرنا چاہیے۔ فو چھونگ نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے مشرق وسطی میں امن نہیں لایا جا سکتا، مکالمہ اور مذاکرات ہی بنیادی حل ہیں۔ روس، چین اور پاکستان نے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی ہے، جس میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قانون کی پاسداری، اور مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے۔ چین پر امید ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے،

اس قرارداد کی حمایت کریں گے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اسی روز سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے قبل، فو چھونگ نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی۔انہوں کہا کہ یہ جوہری تنصیبات بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی کے تحت ہیں۔

امریکہ کا یہ عمل اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ فو چھونگ نے واضح کیا کہ اگرچہ ایران کو نقصان پہنچا ہے، لیکن امریکہ کی اپنی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے ، چاہے وہ ایک ملک کے طور پر ہو یا کسی بھی بین الاقوامی مذاکرات میں شریک کے طور پر۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی مناسبت سے ثقافتی مصنوعات کی مقبولیت میں زبردست اضافہ اسرائیل کا ایران میں 6 ہوائی اڈوں پر حملے، 15 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ امریکی حملے کے بعد ایرانی فردو جوہری سائٹ کی کیا صورتحال ہے؟ سربراہ آئی اے ای اے کا بیان سامنے آگیا ایران نے موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی کولمبیا میں 57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی، سزا دی جائے گی: خامنہ ای امریکی حملے بے سود؟ ’ایران اب بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے‘، عالمی تجزیہ کار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ امریکی حملے

پڑھیں:

یوم استحصال، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر آزاد کروانے کا بہترین موقع ہے، مقررین

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ہونے والے احتجاج میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت آزادکروانے کا یہ بہترین موقع ہے کیونکہ نریندر مودی اپنے ملک میں بہت کمزور ہے اور دنیا بھر میں بھارت کی پوزیشن کمزور ہے لہٰذا پاکستان کو اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ مزید قوت کے ساتھ رکھناچاہیے۔

فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات کی مذمت کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر اور سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کشمیر کا مسلہ کوئی زمین کا مسئلہ نہیں، یہ زندگی اور عقیدے کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسلہ تب حل ہو گا جب پاکستان کی قوم عزم کا اعادہ کرے اور پاکستان یہ فیصلہ کرے کہ ہم کشمیر کو آزاد کروائیں گے، ہم کشمیر کے شہدا کو کیسے بھلا سکتے ہیں، سید علی گیلانی اور یاسین ملک نے ساری زندگی جیلون میں گزاری۔

ان کا کہنا تھا کہ 1991 کے بعد دنیا میں 15 ممالک آزاد ہوئے، سلامتی کونسل نے کشمیر کی آزادی کے لیے 23 قراردادیں منظور کیں، فلسطین کے حق میں ایک ہزار سے زائد قراردادیں منظور ہوئیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آزادی صرف قراردادوں کے بدلے نہیں ملتی، آزادی کی جدوجہد ہو تو ثمر اللہ دیتا ہے، اس کے لیے ہمیں خود قربانی دینی ہو گی اور اگر یہ ہماری زندگی کا مسئلہ ہے تو ہمیں گھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد لازوال ہے،کشمیری قوم اور کتنی قربانیاں دے، میں کشمیریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

چئیرپرسن فرینڈز آف کشمیر غزالہ حبیب نے کہا کہ کشمیر میں مسلم اکثریتی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، آج کشمیر کے سینکڑوں نوجوان اور خواتین جیلوں میں قید ہیں یہ لوگ اس لیے قید ہیں کیونکہ یہ آزادی مانگ رہے ہیں۔

غزالہ حبیب نے کہا کہ کشمیر میں ڈریکونین قوانین نافذ ہیں، ان قوانین کے تحت کسی بھی وقت بھارتی فوجی کسی بھی کشمیری کے گھر میں گھس سکتا ہے، آج آسیہ اندرابی، یاسین ملک اور دیگر آزادی کی آواز بلند کرنے پر جیلوں میں قید ہیں۔

سابق سفیر اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے کہا کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ کے دوران اہل پاکستان اور کشمیر کو فتح مبین کی مبارک باد دیتا ہوں، اللہ تعالی نے پاک افواج اور فضائیہ کو کامیابی دی اور اس کے بعد ہم نے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی سمیٹی، ہماری کامیابی کی دنیا نے توثیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کامسئلہ حل نہ ہوا تو جنگ منڈلاتی رہے گی، مئی کی جنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے تین نکات پر بات کی اور کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مدد کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر راجا ظفر الحق نے کہا کہ کشمیرکمیٹی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنی چاہیے اور ان معاملات کو حل کرے۔

چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یوم استحصال منا رہے ہیں، 6 سال قبل مودی سرکار نے غیر قانونی طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں 370 اور 35A کو ختم کردیا، 10 مئی کے بعد نئے پاکستان نے جنم لیا ہے، 10 مئی کے سورج نے کشمیریوں کی قربانیوں اور ان کی آوازوں کو انٹرنیشنلائز کر دیا ہے۔

رانا قاسم نون نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو کسی صورت پس پشت نہیں ڈالیں گے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کو سپورٹ کیا ہے، ہماری گلوبل لیڈر شپ سے درخواست ہے کہ مودی سرکار کے بہیمانہ سلوک سے کشمیریوں کو بچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  • نیوکلیئر عدم پھیلاؤ کے اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ  پرامن استعمال کے حق  کی حفاظت کی جائے، چین
  • مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیوں میں تشویشناک مماثلت ہے.عاصم افتخار
  • ہم غزہ کے بارے مزید انتظار نہیں کر سکتے، اقوام متحدہ
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • سلامتی کونسل فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے.پاکستان کا مطالبہ
  • پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر آواز اٹھا دی
  • یوم استحصال، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر آزاد کروانے کا بہترین موقع ہے، مقررین
  • بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا ، وزیر خارجہ
  • غزہ: خوراک کی تلاش میں بھوکے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری