معروف پاکستانی اداکارہ کا حجاب لینے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد حجاب لینا شروع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔
حال ہی میں حجاب کا آغاز کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے حجاب کے انتخاب اور اس کے تجربے پر بات کی۔
انہوں نے لکھا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا مجھ پر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ اب پردہ کرتی ہوں‘، زرنش خان کی سوشل میڈیا سے پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی درخواست
انہوں نے بتایا کہ میرے انباکس میں لمبے لمبے پیغامات آ رہے ہیں کوئی نصیحتیں دے رہا ہے تو کوئی مجھ پر تنقید کر رہا ہے۔ اریج نے کہا کہ خدارا، تھوڑا سکون کریں۔ میں وہی کر رہی ہوں جو میرے دل کو درست لگتا ہے اور جس طرف اللہ کی رہنمائی محسوس ہوتی ہے اور میرے لیے یہی کافی ہے۔
سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ حجاب کا انتخاب میرا ذاتی فیصلہ ہے، اور اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ میں نے کسی کی رائے یا ناپسندیدہ مشورے کی درخواست کی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)
کئی صارفین نے اس فیصلے کے بعد اداکارہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہاکہ انہوں نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔ کئی صارفین سابقہ اداکارہ کو یہ کہتے نظر آئے کہ اپنے اس فیصلے پر قائم رہیے گا۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’مجھے معلوم تھا آپ ایک دن ضرور حجاب لینا شروع کریں گی‘۔’
واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’حسد ‘، ’گستاخِ دل‘ اور ’ تم میرے پاس رہو‘ سمیت متعدد ہٹ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اریج فاطمہ نے کرئیر کے عروج پر ہی شادی کرنے کا فیصلہ لیا تھا اور سال 2017 میں ڈاکٹر عزیر علی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں، اب دو بیٹوں کی والدہ ہیں۔
اریج فاطمہ امریکی ریاست اوہائیو میں مقیم ہیں ان کے انسٹاگرام پر1.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ حجاب اریج فاطمہ پاکستانی ڈرامےذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ حجاب اریج فاطمہ پاکستانی ڈرامے اریج فاطمہ انہوں نے
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ایف بی آر نے کم ٹیکس دینے والے اور ٹیکس نیٹ سے باہر سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر لوگوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر سوشل میڈیا ٹیم نے شاہانہ لائف اسٹائل رکھنے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا، بڑے بڑے بنگلوں، چمچماتی گاڑیوں، زیورات کی نمائش کرنے والوں کی آمدنی اور اخراجات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق شادیوں پر شاہانہ اخراجات کرنے والے بھی زد میں آئیں گے، شادیوں پر بیس، بیس ہزار ڈالرمالیت کے سوٹ استعمال کیئے جارہے ہیں، انکم ٹیکس گوشواروں میں شاہانہ لائف اسٹائل ظاہر نہ کرنے والے پکڑمیں آئیں گے۔
ایف بی آر نے کہا کہ گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا، مجموعی گوشواروں میں سے 80 فیصد کا آڈٹ کیا جائےگا، دولت کی نمائش کرنے والوں کو ٹیکس ریٹرن کے ذریعے ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق گوشواروں میں سالانہ آمدن کا اضافہ ظاہرنہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایسے لوگ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس ریٹرن اپ ڈیٹ کر لیں۔
ایف بی آر نے انتباہ کیا کہ انکم ٹیکس گوشواروں میں اپ ڈیٹڈ معلومات دینے والوں کو فی الحال کچھ نہیں کہا جائے گا۔