خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام، چین نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے، بیجنگ نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا۔دو امریکی سیٹلائٹ ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ نے شاید پہلی بار مدار میں سیٹلائٹ ایندھن بھرنے کی کوشش کی ہے۔ چینی مشن کو خلا میں انقلابی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ خلا میں دوسرے سیٹلائٹ کے قریب گیا، ایس جے 25 سیٹلائٹ نے ایس جے 21 سیٹلائٹ کے قریب پہنچ کر ممکنہ فیولنگ کی، امریکی کمپنی سلنگ شاٹ ایروسپیس نے بھی اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔اگر سیٹلائٹ ری فیولنگ کی تصدیق ہو گئی تو یہ دنیا کا پہلا کامیاب مدار میں ری فیولنگ آپریشن ہوگا۔ چوں کہ سیٹلائٹس کی ڈاکنگ کے عمل کو زمین سے دور بینوں کے ذریعے مشاہدہ کیا گیا اس لیے کمپنی تصدیق نہیں کر پائی ہے۔
اسپیس نیوز نے 6 جون کو رپورٹ کیا کہ چین کے شیجیان-21 اور شیجیان-25 سیٹلائٹس خط استوا سے تقریباً 22,236 میل (35,786 کلومیٹر) اوپر جیو سنکرونس مدار میں ایک دوسرے کی طرف بڑھتے دکھائی دیے تھے، اور اب زمین سے مشاہدہ کیا گیا کہ وہ دونوں پہلی بار ایک دوسرے کے بہت قریب گئے۔
ٹریکنگ کمپنی کے مطابق دونوں سیٹلائٹس 14 جون کو انتہائی قریب آئے، جس سے پتا چلتا ہے کہ دونوں نے تجرباتی طور پر قریب آنے کا مظاہرہ کیا ہے، اور ہو سکتا ہے کہ ڈاکنگ اور اَن ڈاکنگ ٹیسٹ بھی انجام دیا ہو۔اس ٹیسٹ کا مقصد مدار میں رہتے ہوئے ایندھن بھرنا تھا اور یہ دیکھنا تھا کہ مشن کی توسیع کی صلاحیت کس حد تک قابل عمل ہے، جس سے خلائی کارروائیوں کی پائیداری کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ری فیولنگ پہلی بار خلا میں
پڑھیں:
امریکی اسٹار لنک کے بعد کئی چینی کمپنیاں بھی پاکستان آنے کو تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)امریکی اسٹار لنک کے بعد کئی چینی کمپنیاں بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں اور ان کمپنیوں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حکومت نے متعلقہ اداروں کو قواعد و ضوابط اور لائسنس کی شرائط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے ۔ اسپیس ایکٹویٹی ریگولیٹری بورڈ نے کنسلٹنٹ رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھجوا دی ۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی گائیڈ لائنز کا جائزہ لے کرقواعد وضوابط تیار کرے گی ۔موبائل فون کی ڈائریکٹ سیٹلائٹ سے لنک ہونے کا پہلو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے، قواعد و ضوابط اور میکانزم فائنل ہونے کے بعد کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگی۔