16ویں سمر ڈیووس فورم میں چینی وزیراعظم شریک ہوں گے، وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ وزیراعظم چین لی چھیانگ 24 تا 25 جون کو تھیان جن شہر میں منعقد ہونے والے 16 ویں سمر ڈیووس فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران وزیراعظم لی چھیانگ افتتاحی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے ،فورم میں شریک غیرملکی مہمانوں سے ملاقات کریں گے اور غیرملکی صنعتی و کاروباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ایکواڈور کے صدر ڈینیل نوبوا، سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ، کرغزستان کے وزیر اعظم کاشمالیئیف، سینیگال کے وزیر اعظم سونکو اور ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن فورم میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں سیاسی، کاروباری، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والے 90 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1700 سے زائد نمائندے شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
25 فیصد مزید ٹیرف لگنے پر بھارت کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرے گا، امریکا کا مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے بھارت کے خلاف اقدامات غیرمنصفانہ، بلاجواز، غیرضروری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگنے کا معاملہ، بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرے گا، امریکا کا مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے بھارت کے خلاف اقدامات غیرمنصفانہ، بلاجواز، غیرضروری ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے نشانہ بنا رہا ہے، بھارت روس سے تیل خریدنے سے متعلق اپنا موقف پیش کرچکا ہے۔