Daily Ausaf:
2025-06-23@19:43:11 GMT

پی ٹی اے نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پی ٹی اے نے لکھا کہ سم اپنے نام پر لازمی رجسٹرڈ کروائیں آپ کی سم کسی اجنبی کے زیر استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیرقانونی موبائل سم حاصل کرسکتے ہیں جو فراڈ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنے نام پر سموں کی تعداد معلوم کرنے کے لیے cnic.

sims.pk وزٹ کریں، یا 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔

آپ کے نام پر رجسٹرڈ کوئی بھی ایسی سم جو آپ کے زیر استعمال نہیں اسے فوری بلاک کروائیں۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ٹی اے

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ میں جنگ یا امن؟ فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران کو خبردار کردیا

فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایک مشترکہ بیان میں ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کو مزید غیر مستحکم کرنے سے گریز کرے اور فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

امریکی ٹی وی چینل ’سی این این‘ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا کہ ان کا مشترکہ مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اور خطے میں امن قائم رکھنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو چاہیے کہ وہ ان مذاکرات میں شامل ہو جو اس کے جوہری پروگرام کے تمام پہلوؤں پر شفاف معاہدے کی راہ ہموار کریں۔ یورپی رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ فریقوں سے تعاون پر تیار ہیں۔

یورپی ممالک نے امریکی حملوں کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سفارتی ذرائع کے ذریعے تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • حکومت سولر پینلز ازخود مہنگے کرنے والے افراد کو خبردار کردیا
  • مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • چیٹ جی پی ٹی دماغ کیلئے نقصان دہ، ماہرین نے خبردار کردیا
  • چیٹ جی پی ٹی آپ کے دماغ کیلئے نقصان دہ، ماہرین نے خبردار کردیا
  • مشرق وسطیٰ میں جنگ یا امن؟ فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران کو خبردار کردیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا اشارہ
  • دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں
  • ٹرمپ نے یہ حملہ ایران پر نہیں، اپنے آپ پر کیا ہے، حامد میر
  • مزید مشکل دنوں کے لیے تیار ہوجائیں، اسرائیلی ملٹری چیف نے اپنے عوام کو خبردار کردیا