حکومت پاکستان ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کی نامزدگی واپس لے، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے پوری دنیا سمیت اپنے امریکن ووٹرز کو دھوکہ دیا ہے، ٹرمپ منافقانہ چال چلتے ہوئے ایک طرف امن کی بات کررہا ہے تو دوسری طرف دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اسرائیل نے ایران کی آزادی پر حملہ کیا جس کا جواب دینے کا ایران کو مکمل حق حاصل ہے، ایران پر حملے سے اسرائیل کے مقاصد مزید واضح ہو چکے ہیں، امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر صدر پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب نے اہم ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پوری دنیا سمیت اپنے امریکن ووٹرز کو دھوکہ دیا ہے، ٹرمپ منافقانہ چال چلتے ہوئے ایک طرف امن کی بات کررہا ہے تو دوسری طرف دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے، حکومت پاکستان ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کی نامزدگی واپس لے۔ اجلاس میں ڈویژنل صدر ملتان خواجہ ندیم مدنی صدیقی، چیف آرگنائزر ملتان ملک عامر علی وینس، ڈویژنل رہنماوں محمد ظہیر الیاس، سید منور شاہ اور قائم مقام سٹی صدر ملک عابد کالرو نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کیلیے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ کی آمد پر تمام اراکین نے اُن کا پرتپاک استقبال اور خیر مقدم کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات اور 27ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر سیاسی و تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ قومی اسمبلی کے فورم پر اٹھانے اور قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا جس پر تمام اراکین نے دستخط بھی کردیے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تمام نیوز ورکرز کا مشکور ہوں، پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آیا ہوں، بانی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا، احکامات پر عمل نہ ہوا، عدالت کے حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، جمہوری راستے اختیار کر رہا ہوں، لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم، پارلیمنٹ ہے میں بانی سے ملاقات کے لیے آواز اٹھاؤں گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ہے اور ہم صوبائی خودمختاری پر کسی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کریں گے جبکہ جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوریت اور آئین کی محافظ ہے، وفاقی حکومت کے پاس این ایف سی شیئر خیبرپختونخوا کا 19.4 فیصد بنتا ہے، وفاق سے ہمارا ساڑھے سات ارب روپے سے زیادہ کا حق بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی خودمختاری برقرار رہنی چاہیے، صوبوں کو ان کے جائز حقوق ملیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، ہمارے شہداء نے ملک کے لیے جانیں قربان کیں۔
قربانیاں دینے والے صوبے کی قدر کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ کے پی کے
صوبائی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ