پی ٹی آئی ارکان نفسیاتی، جھوٹے اور غدار ہیں، عمران خان کو دھوکا دیں گے۔ راجا پرویز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو نفسیاتی، لوٹا، ذہنی مریض، جھوٹا ور غدار قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بجٹ تقریر میں تو آپ سب کچھ بول سکتے ہیں لیکن اعتراض اس وقت ضرور ہوتا ہے جب ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی آرٹیکل کرنا شروع دیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے آج تقریر کی، بڑی جامع، خوبصورت اور مدلل تقریر کی۔ انہوں نے پاکستان کا مقدمہ ساری دنیا میں جا کر لڑا، بلاول زرداری کی کامیابیاں آپ کو اپنی ناکامیاں نظر آتی ہیں۔
پی پی رکن راجا پرویز اشرف نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کیا چاہتے ہو بھارت پر حملہ کر دوں؟ ہم نے حملے کا دندان شکن جواب دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے شور شرابہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے لیڈر کو انٹرپٹ کریں گے تو ایک بھی بندے کو نہیں بولنے دیں گے۔
اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ یہ نفسیاتی اور لوٹے لوگ ہیں، بے وفا لوگ ہیں اور ان میں وفا نام کی کوئی چیز نہیں، یہ شور مچانے والی مشینیں ہیں۔ اگر یہ ایسی حرکتیں کریں گے تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ یہ ذہنی مریضوں کا ٹولہ ہے اور ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، یہ جنرل فیض کی پیداوار ہیں۔ اب شور کرنے والوں کو پوچھیں کہ جنرل فیض کے علاوہ انہیں عمران خان جانتا تھا۔
ان لوگوں نے سیکورٹی اسٹاف کو ماں بہن کی گالیاں دی ہیں، اسٹاف سے پتا کریں کس کس کو گالیاں دی گئیں۔ ہم ان کو اچھی طرح جانتے ہیں، یہ کمپرومائزڈ لوگ ہیں۔
دوران تقریر پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے ’’بی بی ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں‘‘۔
راجا پرویز اشرف نے اپوزیشن ارکان کی طرف انگلی کرکے ’’لوٹا لوٹا‘‘ کہتے ہوئے کہا کہ یہ بانی چیئرمین کو دھوکا دیں گے، یہ جھوٹے اور غدار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: راجا پرویز اشرف نے نے کہا کہا کہ دیں گے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔