ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، روسی صدر پیوٹن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے خلاف حالیہ حملوں کو بے بنیاد جارحیت قرار دیتے ہوئے ایران کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔
روسی صدر پیوٹن نے یہ بیان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ کریملن میں ملاقات کے آغاز پر دیا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
صدرپیوٹن نے کہا کہ ایران پر حالیہ جارحیت کا کوئی جواز نہیں، روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
عباس عراقچی نے امریکا کے حملوں کی مذمت پر روس کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ روس تاریخ کے درست رخ پر کھڑا ہے۔
انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکین کی طرف سے پیوٹن کو نیک تمنائیں بھی پہنچائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل ایران جنگ ولادیمیر پیوٹن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران جنگ ولادیمیر پیوٹن
پڑھیں:
ایران اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کو بڑھا کر 24 کر دیا گیا
سید حمید رضا صانعی کے مطابق پاکستانیوں کی سالوں سے یہ خواہش تھی، خاص طور پر ایامِ اربعین میں زائرین کو ایرانی ایئر لائنز پہلے مشہد اور پھر نجف منتقل کریں، قومی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس طرح کے راستے کا قیام ممکن ہے اور یہ مختلف ممالک میں جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ایرانی وزیر مواصلات اور ہوابازیِ کے سربراہ کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہوائی نقل و حمل کے تعاون کی دستاویز پر دستخط ہوئے، جس کے تحت ایران اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی گنجائش بڑھا کر 24 پروازیں فی ہفتہ کر دی گئی اور اس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر لائن (ہما) کی مشہد کراچی پرواز بھی بحال ہو گئی۔
اسی طرح پروازوں کے راستوں میں رکاوٹوں کا خاتمہ، نیویگیشن کے شعبے میں مشترکہ تعاون اور ہوا بازی کی خصوصی تربیت کی ترقی بھی معاہدے میں شامل ہے۔ ایران کے محکمہ ہوابازی کے معاون سید حمید رضا صانعی کے مطابق پاکستانیوں کی سالوں سے یہ خواہش تھی، خاص طور پر ایامِ اربعین میں زائرین کو ایرانی ایئر لائنز پہلے مشہد اور پھر نجف منتقل کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس طرح کے راستے کا قیام ممکن ہے اور یہ مختلف ممالک میں جاری ہے۔
صانعی نے کہا کہ پاکستانیوں بھائیوں کی خواہش کے مطابق اب ایران اور پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں بڑھائی جا رہی ہیں اور گزشتہ ہفتوں میں کئی ایرانی ایئر لائنز نے پروازوں کے لائسنس حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ زاہدان کے راستے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس روٹ پر کبھی بھی کوئی براہ راست پرواز نہیں ہوئی اور خاص طور پر تاجر اور کاروباری افراد کوئٹہ قطر تہران زاہدان کا طویل سفر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد اس روٹ پر بھی براہ راست پروازیں شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان محکمہ ایوی ایشن کے ساتھ اچھی میٹنگیں ہوئی ہیں، جن کا حتمی فیصلہ دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن میں کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ایران ایئر ٹور ایئر لائنز کی ایک ایئربس 300 کے اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے سے تہران سے اسلام آباد کے لیے براہ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، کل ہفتہ وار پروازوں کی تعداد پانچ ہے۔