جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماوں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماوں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب رکن اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے سامنے ایوان کے فلور پر ناک رگڑنا شروع کردی، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے لیکن یہ سب کچھ کیوں کیا وجہ سامنے نہ آسکی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں جمشید دستی نے عجیب حرکت کی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی۔
گفتگو کے بعد جمشید دستی اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر کے سامنے فلور پر بیٹھ گئے، جمشید دستی نے بیرسٹرگوہر اور عمر ایوب کے سامنے کئی بار زمین پر ناک سے لکیریں نکالیں اور واپس اٹھ کر نشست پر جاتے ہوئے کانوں کو ہاتھ بھی لگایا اور ہاتھ بھی جوڑے۔جمشید دستی کی اس حرکت کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے تحصیلدار کے ایریاز تبدیل ، مرزا سعید اور اظہر محمود کے پاس کون کونسے زون ہونگے ، دستاویز سب نیوز پر سی ڈی اے تحصیلدار کے ایریاز تبدیل ، مرزا سعید اور اظہر محمود کے پاس کون کونسے زون ہونگے ، دستاویز سب نیوز پر ایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ،6میزائل فائر کردیے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاوس ایران پر امریکی حملے کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جمشید دستی نے کے سامنے پر ناک
پڑھیں:
27 ویں ترمیم کا مسودہ پیر یا منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت بنانے پر پی پی اور مسلم لیگ ن متفق ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں 27 ویں آئینی ترمیمی کے اہم نکات بتاتے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنا چاہتے آرٹیکل 243 فورسز کو آئینی کردار دینے سے متعلق ہر گز نہیں بلکہ آرمڈ فورسز کی چیف آف کمانڈ سے متعلق ہے 27 ویں ترمیم کا مسودہ آج وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کا سٹیٹس ایک ہوگا آئینی عدالت میں ممبر کی تعداد آٹھ کے قریب ہو سکتی آئینی عدالت کے چیف جج اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے مسودہ اگلے پیر یا منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا سٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھی بھیجا جائے گا۔